پی آئی اے کے لیے 8 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری

پی آئی اے 10 سالوں میں 7 بلین یو ایس ڈالرز کا نقصان کرچکی
0
51
pia

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے لیے 8 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی جبکہ رقم سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ذریعے دی جائے گی جبکہ نگراں وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا تاہم ذرائع کے مطابق ای سی سی اجلاس میں پی آئی اے کو ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے 8 ارب روپے کے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دی گئی ہے، پی آئی اے کو منظوری کی رقم سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ذریعے فراہم کی جائے گی، اس فنڈز سے پی آئی اے اپنے ضروری اخراجات پورے کرسکے گا۔

اجلاس میں پی آئی اے اور سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے ساتھ دو طرفہ معاہدے پر عمل درآمد کی ہدایت کی گئی۔ یاد رہے کہ حالیہ دنوں ایک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ملکی معشیت میں نقصان پہنچانے والے اداروں میں پہلے نمبر پر پی آئی اے ہے جو یومیہ 50 کروڑ روپے کا مالی نقصان اٹھا رہی ہے، اور جون تک اس کا مجموعی خسارہ 712 اعشاریہ 8 روپے تک پہنچ چکا ہے۔

مسلسل مالی خسارے کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری ناگزیر ہے، اس وقت تین سرکاری ادارے پاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچا رہے ہیں، لیکن ان میں سر فہرست قومی ایئرلائن پی آئی اے ہے۔ جون 2023 تک پی آئی اے کا مجموعی خسارہ 712.8 ارب روپے تک جا پہنچا، اور یہ ادارہ روزانہ 50 کروڑ روپے کا مالی نقصان کررہا ہے، جب کہ پی آئی اے کو صرف چلائے رکھنے کا مالی نقصان 156 ارب روپے ہے، اور پی آئی اے کے ذمے 435 ارب روپے کا قرض بھی واجب الادا ہے۔
جنوبی افریقا کے ہاتھوں شکست، پاکستان کا سیمی فائنل میں پہنچنا کافی مشکل
ماہرین کاکہنا ہے کہ پی آئی اے 10 سالوں میں 7 بلین یو ایس ڈالرز کا نقصان کرچکی ہے، یہ ادارہ ریاستی خزانے پر ناقابل برداشت حد تک بوجھ ڈالتا رہا ہے، حکومت کو اس کی نجکاری تیزی سے مکمل کرنا ہوگی تاکہ ملک کو مزید خسارے سے بچایا جا سکے۔

Leave a reply