پی آئی اے نے اپنے ملازمین کو کوویڈ 19 کے خلاف ویکسین لگانے کے لیے 13 اگست کی ڈیڈ لائن دے دی-
باغی ٹی وی : نیوز ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے اپنے ملازمین کو کویوڈ 19 کے خلاف ویکسین لگانے کے لیے 13 اگست کی ڈیڈ لائن دی ہے اطلاعات کے مطابق 13 اگست کے بعد ویکیسین نہ لگوانے والے عملے کو 300 روپے اور جبکہ ویکسین نہ لگوانے والے افسران پر 500 روپے روزانہ جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
جبکہ ذرائع کے مطابق ان کے خلاف انتظامی کارروائی بھی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ ملک میں کورونا کی چوتھی لہر تیزی سے لوگوں کو اپنی لپیٹ میں لے رہی ہے جس کے باعث حکومت کی جانب سے عوام کو ویکسین لگوانے اور کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے کی مسلسل ہدایات کی جا رہی ہیہں جبکہ ویکیسن لگوانے کے لئے سخت اقدامات کئے جا رہے ہیں-
اس سے قبل وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہاتھا کہ پنجاب بھر کے سکولوں میں ایس اوپیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پر اپنے ویڈیو پیغام میں ڈاکٹر مراد راس کا کہنا تھا کہ تمام پرائیویٹ اور سرکاری سکولوں کے سربراہان کو ہدایت کرتا ہوں کہ 22 اگست تک تمام نجی وسرکاری سکول اساتذہ، سٹاف کی ویکسی نیشن مکمل کرلیں، اس کے بعد سکولوں کے رینڈم وزٹ کیے جائیں گے-
وزیر تعلیم نے کہا تھا کہ جس سکول کے ٹیچر یا ملازم کے پاس ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ نہیں ہوگا، اس سکول کو بند کردیں گے، اس لیے تمام سکولوں کی انتظامیہ سے درخواست ہے کہ اپنے سٹاف کی ویکسی نیشن مکمل کریں اسی طرح سکولوں میں ایس اوپیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
خیال رہے کہ و فاقی دارالحکومت اسلام آباد کے دو تعلیمی اداروں میں کورونا کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں کورونا کے مثبت کیسز اسلام آباد کے ماڈل کالج فار گرلز مارگلہ ایف 7 میں رپورٹ ہوئے ہیں جن کی تعداد 7 ہے جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ماڈل اسکول ایف 6/4 میں بھی 8 مثبت کورونا کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد ضعیم ضیا نے درج بالا دونوں تعلیمی اداروں کو فوری طور پر سیل کرنے کے لیے مراسلہ جاری کردیا اور ہدایت کی ہے کہ متاثرہ لوگوں سے رابطے میں رہنے والے افراد فوری طور پر 14 روز کے لیے قرنطینہ کرلیں۔