پی آئی اے کی چھٹی خصوصی پرواز مسافروں کو لیکر شکاگو سے اسلام آباد کے لیے روانہ

پی آئی اے (PIA) کی چھٹی خصوصی پرواز 250 مسافروں کو لیکر شکاگو سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گئی ،

باغی ٹی وی :حکومت پاکستان نے عید سے قبل امریکہ میں کرونا وائرس کی وباء کے باعث پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے خصوصی چارٹرڈ پروازوں کا سلسلہ شروع کیا تھا۔

سفارتخانہ اور چاروں قونصل خانوں نے امریکہ میں پھنسے پاکستانیوں کی بحفاظت وطن واپسی کیلئے ہر ممکن اقدامات کیئے ہیں۔

امریکہ میں پھنسے تمام پاکستانیوں کو سفارتخانہ یا متعلقہ قونصل خانے کے ساتھ رجسٹر کیا گیاہے۔

قونصل جنرل جاوید احمد عمرانی نے شکاگو ائیرپورٹ پر مسافروں کورخصت کیا۔ اس موقع پر انھوں نے ائیرپورٹ پر وطن واپسی کیلئے کیئے گئے اقدامات کا جائزہ بھی لیا۔

بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی بحفاظت وطن واپسی حکومت پاکستان اور سفارتخانہ، واشنگٹن ڈی سی کی اولین ترجیح ہے۔

وطن واپس جانے کے خواہشمند پاکستانی آئندہ پروازوں کی معلومات کے حصول کیلئے ہیلپ لائنز سے رابطہ کریں۔

Comments are closed.