پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف درخواست خارج

جوڈیشل مجسٹریٹ کے حکم پر عمل درآمد روکا جائے
0
87
lahore high court

لاہور ہائیکورٹ، پی آئی اے کی نجکاری کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی

درخواست گزار وکیل نبیل جاوید بار بار آوازیں دینے کے باوجود پیش نہ ہوئے،عدالت نے درخواست عدم پیروی کی بناء پر خارج کردی ،جسٹس راحیل کامران شیخ نے نبیل جاوید کاہلوں کی درخواست پر سماعت کی،درخواست میں وفاق سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نگران حکومت کو روز مرہ امور چلانے کا اختیار ہے،نگران حکومت پالیسی معاملات پر فیصلے نہیں کرسکتی، نگران حکومت نے قومی ادارے پی آئی اے کی نجکاری کا فیصلہ کیا ،پی آئی اے کی نجکاری کیلئے بھی نگران حکومت نے اقدامات کرلئے، آئین کے مطابق نگران حکومت کو پی آئی اے کی نجکاری کا اختیار نہیں،قومی اثاثے پی آئی اے کی نجکاری کی بجائے اصلاح کی جائے، عدالت نگران حکومت کو پی آئی اے کی نجکاری سے روکنے کا حکم دے،عدالت پی آئی اے کے نجکاری کے اقدامات کالعدم قرار دے

 سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) مدد کیلئے سامنے آگئی

پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو جلد از جلد تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت

پائلٹس کی ابتدائی 8 سے 10 ماہ کی تربیت پر 15000 سے 20000 ڈالر کا خرچ

پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کو مجموعی طور پر 383 بلین کا خسارہ ہے 

سپریم کورٹ نے پی آئی اے کو نئی 205 پروفیشنل بھرتیوں کی اجازت دیدی

دوسری جانب ،لاہور ہائیکورٹ ، پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں کا کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے سماعت کچھ دیر کے لیے ملتوی کر دی ،عدالت نے ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل کو ہدایات لے کر پیش ہونے کا حکم دے دیا، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس کیس کا آج ہی فیصلہ کیا جائے گا ،جسٹس سلطان تنویر نے پرویز الہی کی درخواست پر سماعت کی

وکیل عامر سعید راں نے عدالت میں کہا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے آج پرویز الہی کی طلبی کا حکم دیا گیا ،جوڈیشل مجسٹریٹ نے اینٹی کرپشن کو پرویز الہی کو پیش کرنے کی اجازت دی ، پنجاب اسمبلی بھرتیوں کے حوالے سے ہائی کورٹ میں کیس زیر التوا ہے ،جب تک کیس کا فیصلہ نہیں ہوتا جوڈیشل مجسٹریٹ کے حکم پر عمل درآمد روکا جائے

Leave a reply