پی آئی اے کی ممکنہ نجکاری کیخلاف درخواست پر نوٹس جاری

0
101
pia

سندھ ہائیکورٹ میں پی آئی اے کی ممکنہ نجکاری کیخلاف درخواست کی سماعت پر سماعت ہوئی،

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نےا ستفسار کیا کہ درخواستگزار نجکاری کے کیوں خلاف ہیں؟پی آئی اے پرائیویٹ ہو چکی تو یونین کو کیا فرق پڑتا ہے مالک کوئی بھی بن جائے؟وکیل درخواست گزار نے کہاکہ پی آئی اے کی نجکاری سے ہزاروں ملازمین کا نقصان ہوگا،عدالت نے وفاقی حکومت، سی اے اے، پی آئی اے، وزارت نجکاری کمیشن اور دیگر کو نوٹس جاری کردیا،عدالت نے پی آئی اے کی ممکنہ نجکاری سے متعلق وفاقی حکومت سے وضاحت طلب کرلی،عدالت نے فریقین سے تین اپریل کو جواب طلب کرلیا

واضح رہے کہ حکومت پی آئی اے کی نجکاری کی تیاری مکمل کر چکی ہے، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جب ارادے پختہ ہوں تو سب کچھ ہو سکتا ہے،اداروں کی نجکاری ہو گی، قومی ایئر لائن پی آئی اے کی نجکاری سب سے پہلے ہو گی، حکومت کا کام بزنس چلانا نہیں، پالیسی بنانا ہے، اداروں کو چلانے کے لیے نجی شعبے کو آگے آنا ہو گا

دوسری جانب وفاقی وزیر نجکاری علیم خان کا کہنا ہے کہ اس ملک میں سرمایہ کاری کے بہت مواقع ہیں، بہت ساری چیزوں کو ٹیپ کرنے کی ضرورت ہے، اگر صحیح طریقے سے چلا جائے تو نہ صرف نجکاری بلکہ دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کو راغب کیا جاسکتا ہے، بہت سارے مواقع سرمایہ کاروں کو حکومت دے سکتی ہے، حکومتوں کا کام سہولت کاری کرنا ہے، صرف پی آئی اے نے پچھلے پانچ سالوں میں پانچ سو ارب کا نقصان کیا، یہ وہ پیسہ ہے جس کا کوئی پرسان حال نہیں، جو ہر سال ضائع ہوتا جا رہا ہے اور اسکا کسی کو کوئی فائدہ نہیں،

عمان میں ہنگامی لینڈنگ کرنیوالے پی آئی اے طیارے کی فنی خرابی دور نہ ہوسکی،مسافر منتظر

وزیراعظم نے پی آئی اے کی نجکاری پر عمل درآمد کیلئے حتمی شیڈول طلب کر لیا

پشاور سے ابوظہبی جاتے ہوئے کراچی اتارے گئے پی آئی اے کے طیارے میں سنگین فنی خرابی

Leave a reply