اسلام آباد:قومی ائیر لائن( پی آئی اے) انتظامیہ نے ایئرلائن کی نجکاری سے قبل بڑا فیصلہ کرلیا-
باغی ٹی وی: پی آئی اے انتظامیہ کے فیصلے کے تحت کروڑوں روپے مالیت کے حامل مختلف کیٹیگریز کے طیاروں کے اضافی اسپیئر پارٹس فروخت کیے جائیں گے،پی آئی اے انتظامیہ نے بوئنگ 737۔ بوئنگ 707،فوکر اور سیسنا طیاروں کے اضافی پرزوں کی فروخت کے لیے ٹینڈر جاری کردیا۔
پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق ان طیاروں کے اضافی پرزے کئی سال سے پی آئی اے کے اسٹور میں موجود تھے، پی آئی اے انتظامیہ نے جیسا ہے جہاں ہے کی بنیاد پر پرانے طیاروں کے پرزے فروخت کے لیے پیشکش طلب کرلیں، ٹینڈر میں حصہ لینے کے لیے درخواست 29 اپریل تک جمع کرائی جاسکتی ہیں۔
ججز کا خط، سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی انکوائری کمیشن کے سربراہ مقرر
واضح رہے کہ قومی ائیر لائن پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ادارے کی تنظیم نو اور نجکاری کی منظوری دے دی پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا بورڈ کا 83 واں اجلاس 25 مارچ کو ہوا تھا جس میں پی آئی اے کی تنظیم نو اور نجکاری کےلیےاسکیم آف ارینجمینٹ کی منظوری دی گئی۔
اس حوالے سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (ایس ای سی پی) کے ساتھ طریقہ کار طے کرے گا اور اس کے لیے پی آئی اے کی نجکاری کا منصوبہ ایس ای سی پی کو پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پی آئی اے بورڈ نے دوکمپنیوں کے قیام کی منظوری دیتے ہوئے ادارے کو پی آئی اے سی اورپی آئی اے ہولڈنگ میں تقسیم کرنے کی بھی منظوری دی تھی-
ماریہ قتل،وحشیانہ ویڈیو نے معاشرے کا سر شرم سے جھکا دیا ،شیری رحمان
ذرائع کا کہنا تھا کہ بورڈ اجلاس میں پی آئی اے ملازمین کے مستقبل سے متعلق تجاویزپربھی غورکیا گیا اور جن ملازمین کی سروس 4 سال رہ گئی ہے انہیں ریٹائرکرنے کی بھی تجویز دی گئی، پی آئی اے کی نجکاری سے قبل رضاکارانہ ریٹائرمنٹ کی تجویزپربھی غورکیا گیا تھا-








