پی آئی اے کو عمرہ زائرین کو واپس لانے کے لیے مزید 3 روز کی مہلت مل گئی

قومی ائر لائن (پی آئی اے) کو عمرہ زائرین کو واپس لانے کے لیے مزید 3 روز کی مہلت مل گئی۔

باغی ٹی وی: عمرہ زائرین کے لیے مزید مہلت مل گئی ، ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کے مطابق سعودی عرب میں پھنسے تمام عمرہ زائرین کو جلد پاکستان لایا جائے گا جبکہ آج ایک ہزار 800 عمرہ زائرین کو واپس لایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سعودی حکام سے درخواست کی گئی تھی کہ عمرہ زائرین کو واپس لانے کی اجازت دی جائے جس کے بعد سعودی عرب نے مزید 3 روز کی مہلت دی ہے۔ آج رات سے پرسوں تک عمرہ زائرین کو واپس لایا جائے گا۔

ترجمان عبداللہ خان نے مزید کہا کہ آج اور کل تین ہزار 500 سے 4 ہزار کے قریب عمرہ زائرین کو واپس لائیں گے تاہم فی الحال سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کی تعداد جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے اور سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں سے گزارش ہے کہ وہ پی آئی اے سے رابطہ کریں.

ادھر سعودی عرب نے دنیا بھر سے آنیوالی تمام پروازیں 2 ہفتے کیلئے معطل کر دیں ،اطلاعات کے مطابق کرونا کی تباہ کاریوں کی وجہ سے سعودی عرب کی حکومت نے بہت سخت حفاظتی انتظامات کرتے ہوئے کمرشل پروازیں 2 ہفتے کیلئے منسوخ کرنے کا فیصلہ کر لیا جس کے بعد بیرون ملک سے سعودی عرب آنیوالی پروازوں پر آج سے پابندی ہو گی، حکام کی جانب سے ناٹم جاری کر دیا گیا.

سعودی حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اقدام کروناوائرس سےبچاؤ کیلئےاٹھایا گیا، سعودی ائرپورٹس کو مقامی وقت کے مطابق دن گیارہ بجے بین الاقوامی پروازوں کیلئے بند کردیا جائے گا۔

سعودی سول ایوی ایشن نے باقاعدہ ناٹم جاری کر دیا، پی آئی اے کو بھی پروازوں کی بندش سے متعلق آگاہ کر دیا گیا، حکام کا کہنا ہے کہ اقدام کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اٹھایا گیا ہے

Comments are closed.