پی آئی اے کی پرواز کے دوران طیارے کے انجن سے پرندہ ٹکرا گیا۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ائیر لائن کی پرواز پی کے 368 کے دائیں انجن سے پرندہ ٹکرایا تاہم جہاز کو باحفاظت کراچی ائیرپورٹ پر اتار لیا گیا۔پی آئی اے ترجمان کے مطابق پرندہ جہاز کے ٹیک آف کے بعد بلند ہوتے ہوئے ٹکرایا۔ پرواز میں 162 مسافر سوار تھے، مسافروں کو لاؤنج میں منتقل کرکے جہاز کے نقصان کا جائزہ لیا جائے گا۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ مسافروں کو متبادل جہاز یا پرواز کے ذریعے اسلام آباد لے جایا جائے گا۔پی آئی اے کے ترجمان کا بتانا ہے کہ ائیرپورٹ کے اطراف آبادی، آلودگی اور پرندوں کو روکنےکا مؤثر نظام نہ ہونا ایسے واقعات کا سبب ہے۔
مزید دیکھیں
مقبول
شام میں جھڑپیں، 1300 سے زائد افراد ہلاک
شام میں سکیورٹی فورسز اور سابق صدر بشار الاسد...
پھلوں کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ،روزے دار پریشان،نوٹس کی اپیل
قصور
آمد رمضان کیساتھ ہی پھلوں کی قیمتوں میں زبردست...
عورت کا مقام، اسلام اور دیگر مذاہب کی روشنی میں
عورت کا مقام، اسلام اور دیگر مذاہب کی روشنی...
عون عباس بپی کی گرفتاری، سینیٹ میں اپوزیشن کا احتجاج، وزیر قانون کی وضاحت
اسلام آباد: وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے سینیٹ...
موٹروے پر تیز رفتاری پر پہلی ایف آئی آر درج، ڈرائیور گرفتار
لاہور: موٹروے پولیس نے تیز رفتاری پر پہلی ایف...
پی آئی اے کے طیارے کے انجن سے پرندہ ٹکرا گیا
