پی آئی اے میں کتنے نااہل کپتان ہیں؟ مبشر لقمان اہم دستاویزات سامنے لے آئے

 

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے انکشاف کیا ہے کہ پی آئی اے میں تقریبا 17 پائلٹ ایسے ہیں جن کے لائسنس پر سوالیہ نشان ہے، ڈیڑھ سال ہو گیا، سول ایوی ایشن نے اس پر کوئی ایکشن نہیں لیا، لگتا ہے سول ایوی ایشن نے اس انڈسٹری کو تباہ کرنے کا ذمہ لے رکھا ہے

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے میں تقریبا 17 پائلٹ ،جن کے لائسنس پر سوالیہ نشان ہے کہ انکا لائسنس غلط ہے، یہ کینسل ہونا چاہئے ،ڈیڑھ سال ہو گیا سول ایوی ایشن نے ان لوگوں پر ایکشن نہیں لیا،اور خاموشی ہے

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ وہ کون کون ہیں شیر، شیر بہادر،پالپا میں جو میرے دوست ہیں وہ میری بات سے ناراض ہوں گے،پالپا والے بھی جاتے ہیں اور بچا کر لے آتے ہیں کیونکہ پیٹی بھائی ہیں، ہمارے ہاں‌ برادری میں رشتہ ہوتا ہے، یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ پیٹی بھائی ایسوسی ایشن مجھے نہ ریسکیو کرے جب میں نے انہیں ووٹ دیا

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ کیپٹن باسط ،بلال چغتائی،عابد حمزہ،وسیم اختر،عامر ملک،عاطف منیر، یحییٰ سندیلا، محسن علی، عمر اسلام، اکبر آفریدی، سیف برکی، طلحہ خان، حسین جاوید، سلیم علی، فیصل مرزا، ثقلین اختر انکے لائسنسن پر سوالیہ نشان ہے

کراچی میں پی آئی اے طیارے کا حادثہ یا دہشت گردی؟ اہم انکشافات

نواز شریف اور زرداری بڑی مشکل میں پھنس گئے، اہم انکشافات سنئے مبشر لقمان کی زبانی

مبشر لقمان کا کرونا وائرس ٹیسٹ،کرونا پاکستان کے ساتھ کیا کرنیوالا ہے؟ ڈاکٹر سہیل چغتائی کی خصوصی گفتگو

چینی اور آٹا مافیا نہیں بچ پائے گا، گورنر خیبر پختونخواہ شاہ فرمان کی مبشر لقمان کے ساتھ خصوصی بات چیت

بس بہت ہو گیا،یہ نظام زیادہ دیر نہیں چلے گا، کیوں؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

ترقی کا نیا دور، وہ چیزیں جو ہماری زندگیاں بدل دیں گی،سنیں مبشر لقمان کی زبانی

اے ٹی سی کی وائس ریکارڈنگ لیک،مگر کیسے؟ پائلٹ کے خلاف ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی؟ مبشر لقمان نے اٹھائے اہم سوالات

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ اس میں چار کون ہیں، طلحہ خان ،777 کے فرسٹ آفیسر ہیں، حسین جاوید، 777، سلیم علی بوئبنگ 777، فیصل مرزا، 777 کے ہیں، کئی حادثے ہم کر چکے ہیں ہمیں ٹھنڈ نہیں پڑی، اسی طرح لوگ جاتے رہے اور سول ایوی ایشن ایکشن نہیں لے گی تو خدانخواستیہ 777 کا حادثہ ہو گا، اللہ مجھے غلط ثابت کرے اور کوئی حادثہ نہ ہو لیکن جب ڈیڑھ ڈیڑھ سال ایکشن نہیں لیتے تو سول ایوی ایشن کی کیا گنجائش رہ جاتی ہے نہ وہ انجیئنر کو دیکھتی ہے، کس طرح کے انکے چیکس ہوتے ہیں میرا منہ نہ کھلوائیں، آپ لوگ ڈپریشن کا شکار ہو جائیں گے کسی جہاز میں نہیں بیٹھیں گے

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ ایک ایئر لائن کی بات نہیں کر رہا، سب کی بات کر رہا ہوں، ایئر بلیو نے کتنے ایزی چیکس کئے ہوئے ہیں،کیوں یہ پیٹی بھائی ہیں وہ پہلے میرے ساتھ تھے اب وہاں ہیں، لوگوں کی زندگیوں سے کھیلا جا رہا ہے اور یہ لسٹ سامنے آ گئی ہے، آپ کے اوپر لازم ہے کہ ان کے نام سنیں تو سوال ضرور کریں کہ کیا لائسنس کلیئر ہو گیا ،کیا ان کا لائسنس اصلی ہے، ایسے بھی لوگ ہیں جو سائیکاٹرک کے ٹیسٹ میں‌ فیل ہوئے اور پھر کہیں اور سے جا کر لائسنس لے آئے، کتنی بے حسی کی بات ہے

پاکستان میں سول ایوی ایشن پچھلے 25 سال سے متواتر ایوی ایشن انڈسٹری کو خراب کر رہا ہے اور لگتا ہے انہوں نےا سکا ذمہ اٹھایا ہوا ہے، میرے پاس الفاظ کا چناؤ نہیں میں معذرت خواہ ہوں لیکن مجھے کوئی اور بات سمجھ نہیں آتی، آپ کو آتی ہے تو کمنٹس میں رائے ضرور دیجیے گا.

طیارے کا کپتان جہاز اڑانے کے قابل نہیں تھا،مبشر لقمان کھرا سچ سامنے لے آئے

Shares: