پی آئی اے میں سفرکریں تو کیسا لگتا ہے؟ چیف جسٹس کے ریمارکس

0
36

پی آئی اے میں سفرکریں تو کیسا لگتا ہے؟ چیف جسٹس کے ریمارکس

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے پی آئی اے کے بورڈ آف گورنرز کو انتظامات چلانے کی اجازت دے دی ،عدالت نے کہا کہ بورڈ چیف ایگزیکٹو آفیسر کے اختیارات بھی استعمال کرسکتا ہے،

چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے کو چلانا ہے بند نہیں کرنا،ادارے کی حالت خراب ہے ،پی آئی اے میں سفر کرکے دیکھیں تو پتہ لگتا ہے،یہ تو لگتا ہے کوئی فیملی ادارہ چلا رہی ہے،وہ جس کو چاہیں رکھتے ہیں اور جس کو چاہےنکال دیتے ہیں،

پی آئی اے کے ماہانہ خسارے میں کتنی کمی آئی، چیئرمین پی آئی اے کی وزیراعظم کو بریفنگ

پی آئی اے نے 10 کروڑ 65 لاکھ روپے مالیت کا کھانا ضائع کردیا، یہ انکشاف آڈیٹرجنرل نے اپنی رپورٹ میں کیا ہے،

پی آئی اے کا ایک اور کارنامہ، وزیراعظم سٹیزن پورٹل میں شکایت درج

اٹارنی جنرل نے کہا کہ سی ای او پی آئی آے ارشد ملک کی تقرری قانون کےمطابق کی ہے،

،چیف جسٹس گلزاراحمد نے کہاکہ جعلی ڈگری والے جہاز چلا رہے ہیں ، جعلی ڈگری کے مقدمات یہاں سنیں گے ،جعلی ڈگری رکھنے والے ملازمین کو ایک ایک کرکے نکالیں گے ،

چیف جسٹس نے کہا کہ پی آئی اے ملازمین نے الخیر یونیورسٹی سے ڈگریاں لے رکھی ہیں،الخیر یونیورسٹی تعلیمی اسناد فروخت کرتی ہے۔وکیل پی آئی اے نعیم بخاری نے کہاکہ سندھ ہائیکورٹ نے ایم ڈی ارشد محمود کو کام سے روک دیا ہے ،

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ ارشد محمود کےخلاف درخواست کو پذیرائی نہیں دی تھی ،وکیل نعیم بخاری نے کہاکہ نئی انتظامیہ پی آئی اے کی بحالی اور خسارہ کم کرنے کے لیے کوشاں ہے ،پی آئی اے پر426 ارب کاقرض ہو گیا ہے

Leave a reply