پی آئی اے نے متحدہ عرب امارات کا آپریشن بحال کردیا

0
29

پی آئی اے کا متحدہ عرب امارات کا آپریشن بحال

باغی ٹی وی : پی ائی اے نے 9 جولائی سے متحدہ عرب امارات کا فضائی آپریشن بحال کرنے کا اعلان کردیا..متحدہ عرب امارات میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے یک طرفہ پروازیں چلا رہا تھا. اب مسافر پی آئی اے کے ذریعہ پاکستان سے بھی دبئی، شارجہ، ابوظہبی اور العین کےلئے سفر کرسکیں گے

تمام مسافروں کو پرواز کی روانگی کے 48 گھنٹوں کے اندر کرونا ٹیسٹ کروانا لازم ہوگا اور منفی رپورٹ بورڈنگ کے وقت پیش کرنا ہوگی۔
متحدہ عرب امارات پہنچنے سے پہلے ہیلتھ ڈیکلریشن فارم بھی پر کرنا لازم ہوگا . ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہوگیا ہے جو پی آئی اے کے دفاتر کے علاوہ ویب سائٹ اور ایجنٹس سے بھی حاصل کئے جاسکتے ہیں ترجمان پی آئی اے

Leave a reply