پی آئی اے کے منافع میں 41 فیصد اضافہ ، ادارہ مزید جہاز بیڑے میں داخل کرنے کا پروگرام بنا رہا،
نئے پاکستان میں معیشت نے اپنے پاؤں پر کھڑے ہونا شروع کر دیا. پاکستان انٹر نیشنل ائر لائنز (پی آئی اے )کے چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او) محمد ارشد محمود کے مطابق قومی ائرلائن کے منافع میں اکتالیس فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ اگلے ماہ مزید دو جہاز شامل کرنے کا پروگرام ہے
باکمال لوگ لاجواب سروس : پی آئی اے کی پرواز بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی
پی آئی اے کے سی ای او محمد ارشد محمود نے کورنگی ایسوسی ایشن کا دورہ کیا۔ اس موقع پرتاجروں سے خطاب میں یہ بات کہی اور پی آئی بارے اچھی خبر سے ان کو آگاہ کیا، اس سے قبل ترجمان پی آئی اے شکور مرزا کے مطابق سیالکوٹ اور لندن کے درمیان قومی ائرلائن (پی آئی اے) کی براہ راست ہفتہ وار پرواز چلانے کا آعاز ہو گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق قومی ائرلائن کی لندن سے آنے والی افتتاحی پرواز pk778 صبح چھے بجے 107 مسافروں کو لے کر سیالکوٹ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچی۔
پی آئی اے اس اقدام سے جہاں لوگوں کو سفر میں سہولت حاصل ہو گی وہاں پی آئی اے کو اپنے خسارے کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی. اس سے پہلے یہ خبریں ہیںکہ پی آئی اے شدید خسارے میں جارہی ہے.