پی آئی اے کے دو طیاروں کا بیرون ملک پارکنگ کا خرچہ ڈیڑھ کروڑ ڈالر سے تجاوز

لیزنگ کمپنی سے تنازع پر پی آئی اے کے دو طیارے جکارتہ ائیرپورٹ پر کھڑے ہیں
0
197
pia

جکارتہ: قومی ائیرلائنز (پی آئی اے) کے دو طیاروں کا بیرون ملک پارکنگ کا خرچہ ڈیڑھ کروڑ ڈالر سے بڑھ گیا۔

باغی ٹی وی: پی آئی اےکےدو لیزنگ طیارے ائیربس 320 ستمبر 2021 سے جکارتہ ائیرپورٹ پر موجود ہیں، آڈٹ رپورٹ کے مطابق ائیرپورٹ پارکنگ فیس ایک ماہ کی 6 لاکھ ڈالر ہے، دونوں طیاروں کی 26 ماہ کی پارکنگ فیس 1 کروڑ 54 لاکھ ڈالر ہوچکی ہے۔

رپورٹ کےمطابق لیزنگ کمپنی سے تنازع پر پی آئی اے کے دو طیارے جکارتہ ائیرپورٹ پر کھڑے ہیں، آڈیٹر نےمعاملے کو انتظامیہ کی غفلت قرار دیا ہے، ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ لیزنگ کمپنی کے ساتھ معاملات حل کرلیے ہیں، طیارے جلد پاکستان واپس آجائیں گے۔

نگران وزیر اعظم کی شام کے وزیر اعظم سے ملاقات

دوسری جانب قومی ائیر لائن پی آئی اے کی کراچی سے مدینہ جانے والی پرواز نے انجن میں آگ لگنے سے ہنگامی لینڈنگ کی، ایوی ایشن حکام کے مطابق پی آئی اے کی ، پرواز پی کے 743 نے صبح 5 بج کر چار منٹ پر کراچی سے مدینہ کیلئے اڑان بھری، روانگی کے فوری بعد طیارہ ابھی اپروچ پکڑ رہا تھا کہ پائلٹ نے بوئنگ 777 طیارے کے انجن سے چنگاری نکلتے دیکھی،کاک پٹ میں فائر الارم کی وارننگ بھی آئی جس کے بعد پائلٹ نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائر بوتل کے ذریعے طیارے کے انجن میں آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جس سے طیارے کا ایک انجن بند ہوگیا۔

نگراں صوبائی وزیر احمد شاہ کو 3 محکموں کے قلمدان سونپ دئیے گئے

حکام نے بتایا کہ پائلٹ نے ائیر ٹریفک کنٹرول سے فوری رابطہ کرکے ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی اور کپتان نے طیارے کو کراچی ائیر پورٹ پر بحفاظت اتار لیا، طیارے میں 276 مسافر سوار تھے، طیارے کی لینڈنگ ہونے کے بعد سول ایوی ایشن ٹیم فوری پہنچی اور کپتان سمیت فرسٹ آفیسر کے الکوحل، خون اور یورین کے ٹیسٹ کیے، پی آئی اے کے انجینئر انجن کا معائنہ کر رہے ہیں جب کہ جہاز کے انجن میں آگ لگنے کے شواہد نہیں ملے، پروسیجر کے تحت ایک انجن پر جہاز کو اتارا گیا،مسافروں کو ہوٹل منتقل کردیا گیا ہے جن میں سے 15 مسافروں نے جانے سے انکار کیا، مسافروں کو شام 5 بجے متبادل پرواز کے ذریعے مدینہ منورہ روانہ کیا جائے گا۔

24 بچوں کے باپ اور 4 بیویوں کے شوہر کی شاہ رخ خان کو دھمکی

Leave a reply