پی آئی اے کی پروازوں کی منسوخی، ترجمان نے کی وضاحت

0
37
pia

پی آئی اے نے پروازیں منسوخ کرنے سے متعلق وضاحت جاری کردی

پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو ہفتوں سے اپنا معمول کا آپریشن معطل کر رکھا ہے، یومیہ بنیاد پر پروازیں شیڈول کی جارہی ہیں،ایندھن کی مقدار میں دستیابی کو مد نظر رکھ کر پروازیں چلائی جارہی ہے،پی آئی اے وہ صرف پروازیں آپریٹ کر رہی ہے جن کے لئے ایندھن کی فراہمی یقینی ہوتی ہے،یہ کہنا کہ پی آئی اے کی بڑی تعداد میں پروازیں منسوخ ہو رہی ہیں درست نہیں ہے۔ پی آئی اے، پی ایس او کو پروازوں کو ایندھن فراہم کرنے کے لیے پیشگی ادائیگی کرتا ہے.پی آئی اے انتظامیہ اپنے ذرائع سے کچھ فنڈز کے حصول کے لیے کوشاں ہیں۔فنڈز دستیاب ہوتے ہی پی آئی اے معمول کی پروازیں چلانا شروع کر دے گی۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے اپنا بین آلاقوامی آپریشن بحال رکھنے کے لیے منصوبہ بندی کر رکھی ہے۔ بین الاقوامی آپریشن میں کینیڈا، ترکی، چین، ملائیشیا اور سعودی عرب کے آپریشن کو ترجیح دی جا رہی ہے۔اندرون ملک آپریشن متاثر ضرور ہے مگر اس کی بتدریج بحالی کی منصوبہ بندی پر کام جاری ہے۔ مسافروں کوان کی مطلوبہ پروازوں کے متعلق پی آئی اے کال سینٹر کے ذریعے آگاہی فراہم کی جا رہی ہے، آپریشن متاثر ہونے سے مسافروں کو درپیش مشکلات اور زحمت کے لیے پی آئی اے انتظامیہ معذرت حکام خواہ ہے۔

 سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) مدد کیلئے سامنے آگئی

پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو جلد از جلد تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت

پائلٹس کی ابتدائی 8 سے 10 ماہ کی تربیت پر 15000 سے 20000 ڈالر کا خرچ

پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کو مجموعی طور پر 383 بلین کا خسارہ ہے 

سپریم کورٹ نے پی آئی اے کو نئی 205 پروفیشنل بھرتیوں کی اجازت دیدی

Leave a reply