کراچی :کابل میں PIAکے پائلٹس نےخطرناک اورمشکل حالات میں مشن سرانجام دیا:عالمی تنظیم کاخراج تحسین،اطلاعات کے مطابق افغانستان میں افغان طالبان نے جس قدرتیزی سے کابل شہرپرقبضہ کیا اوراس دوران افراتفری کا جوعالم تھا اس دوران کابل ائیرپورٹ کے منظآطرصدیوں دنیا کے ذل ودماغ میں پیوست رہیں گے ،
ان مشکل اورخطرناک ترین حالات میں جس طرح پاکستانی پائلٹس نے کامیاب مشن سرانجام دیئے دنیا بھی اس کو سلام پیش کرتی ہے ، یہی وجہ ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل کے حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر غیر یقینی کی صورتحال کے باوجود وہاں سے طیارے کی پرواز پر پائلٹوں کی عالمی تنظیم بھی پی آئی اے کے پائلٹس اور عملے کی معترف ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق پائلٹوں کی عالمی تنظیم نے قومی ایئرلائن کے پائلٹس اور عملے کی بہادری اور خدمات کے اعتراف میں پاکستان ائیر لائن پائلٹ ایسوسی ایشن ( پالپا ) کو ایک خط لکھا ہے ، جس میں پائلٹوں کی بین الاقوامی تنظیم انٹرنیشنل فیڈریشن آف ایئرلائن پائلٹ ایسوسی ایشن نے پالپا کے صدر کو لکھے گئے خط میں خراج تحسین پیش کیا۔
جس میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے پائلٹس اور فضائی عملے کی پیشہ ورانہ کاوش اور بہادری قابل تحسین ہے ، کیپٹن مقصود بجارانی ، کیپٹن عذیر اور عملے نے مشکل حالات میں آپریٹ کیا ، جس پر پی آئی اے کے دونوں طیاروں کےفضائی عملے کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے سنیئرصحافی تجزیہ نگارمبشرلقمان بھی پاکستانی پائلٹس کوخراج تحسین پیش کرچکے ہیں اوران کی خدمات کو تاریخ کا ایک روشن باب کہہ رہے ہیں
اپنے پیغام میں مبشرلقمان نے کہا ہے میرے وطن کے یہ شاہین بڑے ہونہار، محنتی اور قابل ترین افراد ہیں جن کی کارکردگی نے دنیا بھرمیں پاکستان کا نام روش کردیا ہے








