کراچی :پی آئی اے کے متعلق غلط خبریں پھیلائی جارہی ہیں:ایسا کرنے والے اپنی اصلاح کرلیں:اطلاعات کے مطابق پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ خان نے بعض سوشل میڈیا پیجز کی خبر کہ پی آئی اے نے جہاز پر منرل واٹر کی فراہمی بند کردی ہے کی سختی سے تردید کی ہے۔
پی آئی اے کی طرف سے جاری نوٹس، جس میں منرل واٹر کی جہاز پر فراہمی کیلئے انگریزی کا لفظ ‘اپ لفٹ’ کا استعمال کا مطلب ‘فراہمی ختم کرنا’ اخذ کیا گیا جو کہ غلط مفہوم ہے۔ جہاز پر پانی کی فراہمی جاری ہے اور وہ تمام مسافروں کی نشستوں کی جیبوں میں دستیاب ہوں گی
یاد رہے کہ آج جیونیوز کی طرف سے ایک خبرشیئرکی گئی تھی جس سے یہ غلط فہمی پیدا ہوئی
اس خبرمیں معروف نیوزچینل نے کہاتھا کہ قومی ائیرلائن پی آئی اے نے اندرون ملک پروازوں میں مسافروں کے لیے ہاف لیٹر منرل واٹر بوتلوں کی فراہمی روکنے کے احکامات جاری کردیے۔
پی آئی اے کی مینیجر فلائٹ سروسز کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کےمطابق قومی ائیرلائن کی اندرون ملک پروازوں پرمسافروں کواب منرل واٹر کی ہاف لیٹربوتلیں فراہم نہیں کی جائیں گی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ پانی طلب کرنے پر عملہ مسافروں کوگلاس میں پانی فراہم کرے گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پروازکا عملہ نئی ہدایت پر عملدرآمد رپورٹ لاگ بک کے ذریعےفراہم کرے گا۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ جوخبربیان کی گئی ہے یہ غلط ہے ایسی کوئی بات نہیں ہوئی