پی آئی اے کے 3 خصوصی طیارے چین سے کورونا ویکسین لےکرکسی بھی وقت واپس پہنچ سکتے ہیں

اسلام آباد: پی آئی اے کے 3 خصوصی طیارے چین سے کورونا ویکسین لےکرکسی بھی وقت واپس پہنچ سکتے ہیں ،اطلاعات کے مطابق کورونا بحران پر قابو پانے کیلئے حکومت کے ہنگامی اقدامات، پی آئی اے کے 3 خصوصی طیارے کورونا ویکسین لینے چین پہنچ چکے ہیں اورویکسین لوڈ کی جارہی ہے

 

https://twitter.com/BaaghiTV/status/1385982465282658305

وزیراعظم عمران خان نے حکم دیا ہےکہ عوام کو جلد ازجلد کرونا ویکسین لگائی جائے اس مقصدکےلیے وزیراعظم کے حکم پرپی آئی اے نے ہنگامی پروازیں شروع کردی ہیں

چین نے پاکستان کو ہنگامی بنیادوں پر کورونا ویکسین فراہم کرنے کی حامی بھرتے ہوئے پاکستان کوجلد منگوانے کا پیغام بھیجا تھا۔ یاد رہے کہ پہلے ہی پاکستان کو چین 15 لاکھ کورونا ویکسین تحفتاً فراہم کر چکا ہے۔

اس مقصد کے لیے پی آئی اے کے ایک ہی دن میں 3 خصوصی طیارے کورونا ویکسین لینے چین پہنچ گئے۔،خصوصی طیاروں پر ویکسین کی لوڈنگ کا کام شروع کردیاگیا،

 

تین بوئنگ 777 طیارے 10 لاکھ ویکسین لے کررات کوکسی بھی وقت پاکستان واپس پہنچ سکتے ہیں اوریہ بھی امکان ظاہرکیا جارہاہےکہ ہوسکتا ہے کہ کل صبح یہ طیارے پاکستان پہنچ جائیں‌۔

سی ای او پی آئی اے کاکہناہے کہ ہر مشکل وقت میں پی آئی اے اپنی قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، ایئرمارشل ارشد ملک نے کہاکہ کورونا ایک عالمی بحران ہے ، اس سے بچاؤ کیلئے ملکر اقدامات کرنا ہونگے پی آئی اے اس سلسلے میں اپنا قومی کردار ادا کرتی رہے گی

Comments are closed.