شکنجہ تیار: پی آئی اے کا 54 ملازمین کے خلاف بڑا ایکشن

0
42

کراچی:شکنجہ تیار: پی آئی اے کا 54 ملازمین کے خلاف بڑا ایکشن ،اطلاعات کے مطابق قومی ایئر لائن میں اصلاحات اور احتساب کا عمل جاری ہے، گزشتہ ماہ پی آئی اے نے 54 ملازمین کے خلاف ایکشن لیا۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے ستمبر میں 54 ملازمین کے خلاف ایکشن لیا ہے، شعبہ ہیومن ریسورس نے ملازمین کے خلاف کارروائیوں کی فہرست بھی جاری کر دی۔پی آئی اے نے جعلی تعلیمی اسناد کے حامل 7 ملازمین کوفارغ کیا، بغیر اطلاع ایک عرصے سے غیر حاضر 8 ملازمین کو بھی نوکریوں سے فارغ کر دیا گیا۔

پی آئی اے نے کمپنی کے اثاثہ جات کو نقصان پہنچانے پر 2 ملازمین کو فارغ کیا، سرکاری معلومات غیر قانونی طور پر افشا کرنے پر ایک ملازم بر طرف کیا گیا، بدعنوانی اور غبن میں ملوث 6 ملازمین کو برخاست کیا گیا۔

منشیات کی نقل وحمل اور اسمگلنگ میں ملوث 2 ملازمین برطرف، سرکاری دستاویزکی چوری، ریکارڈ کو نقصان پہنچانے پر 2 ملازم برخاست، کام سے انکار پر ایک ملازم کو نوکری سے فارغ کیا گیا۔

ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 5 ملازمین کے انکریمنٹ میں بطور سزا کٹوتی کی گئی، احکامات کے مطابق عمل نہ کرنے پر 9 ملازمین کی تنزلی کی گئی، 10 ملازمین ضابطے کی کارروائی کے بعد بے قصور پائے گئے، جب کہ اچھی کارکردگی پر 13 کو تعریفی اسناد، اور 7 ملازمین کو کیش ایوارڈ دیےگئے۔

Leave a reply