عالمی اداروں کی درخواست پر پی آئی اے کا بڑا انسان دوست مشن:دنیا خوش ہوگئی

0
38

اسلام آباد: پی آئی اے کا بڑا انسان دوست مشن:دنیا خوش ہوگئی ،اطلاعات کے مطابق عالمی ادارہ خوراک کی درخواست پر قومی ایئر لائن نے بڑا انسان دوست مشن پورا کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ خوراک کی درخواست پر پی آئی اے کا خصوصی طیارہ مزار شریف پہنچ گیا، قومی ایئر لائن کی پرواز میں انسانی ہم دردی مشن کے تحت ضروری ادویات اور خوراک کی ترسیل کی گئی ہے۔

پی آئی اے کے خصوصی بوئنگ 777 نے خوراک اور ادویات دبئی سے مزار شریف پہنچائیں، ادارے کا کہنا ہے کہ کارگو طیارے کا مقصد افغانستان میں ادویات کی قلت کے سد باب کے لیے معاونت کرنا ہے، ادویات کی کمی کے باعث افغان بھائی مشکلات کا شکار تھے۔

 

 

پی آئی اے کے مطابق افغانستان کی موجودہ صورت حال میں کابل کے علاوہ یہ پہلی بین الاقوامی کمرشل پرواز تھی، مزار شریف میں پرواز کی لوڈنگ اور زمینی انتظامات کے لیے پی آئی اے آپریشنز ٹیم ساتھ روانہ ہوئی تھی، اس ٹیم نے سی ای او پی آئی اے کے معاون عامر حیات کی سربراہی میں سفر کیا اور تمام انتظامات سنبھالے۔

پی آئی اے پرواز کے معاملات کے لیے سیکریٹری خارجہ سہیل محمود نے ذاتی طور پر کوشش کی، وزیر اعظم کے معاون خصوصی فیصل سلطان نے بھی آپریشن میں اہم کردار ادا کیا، سی ای او پی آئی اے ارشد ملک کی جانب سے کامیاب مشن پر ٹیم کو شاباش دی گئی، اور سیکریٹری اور وزیر خارجہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

ارشد ملک نے کہا پاکستان نے افغانستان کے امن، صحت و سلامتی میں تعاون جاری رکھا ہے، افغانستان ہمارا برادر پڑوسی ملک ہے، معاونت اخلاقی ذمہ داری ہے، خصوصی ہدایات پر پی آئی اے انسان دوست مشن جاری رکھے گا۔

Leave a reply