پیاز مہنگا کیا ہوا کہ شہری پیازلوٹنے پر مجبور، کتنے لاکھ کا پیاز شہریوں نے کیا چوری؟

0
75

پیاز مہنگا کیا ہوا کہ شہری پیازلوٹنے پر مجبور، کتنے لاکھ کا پیاز شہریوں نے کیا چوری؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق موجودہ حکومت میں پیاز اتنا مہنگا ہو گیا ہے کہ عوام پیاز لوٹنے پر مجبور ہو گئی، واقعہ بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے بوکارو ضلع میں پیش آیا جب گاؤں میں دیہاتیوں نے پچیس سو کیلو پیازلوٹ لی، گاؤں کے قریب پیاز لے جانے والی گاڑی الٹ گئی جس کا دیہاتیوں نے فائدہ اٹھایا اور پیاز لوٹ لئے، شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہوئی اور جو جتنا پیاز لے جا سکتا تھا لے گیا.

واقعہ کی رپورٹ مقامی تھانے میں درج کروا دی گئی جس کے بعد پولیس نے انکوائری تشکیل دے دی ہے،حادثے میں زخمی ہونے والے ڈرائیور کو مقامی افراد نے اسے اسی حال میں چھوڑے رکھا اور پیازوں پر ہاتھ صاف کیا، پولیس کے مطابق لوٹے گئے پیازوں کی مالیت 2.5 لاکھ روپئے بتائی گئی ہے۔

چند روز قبل بھارتی لوک سبھا کے اجلاس میں اراکین نے پیاز کی بڑھتی قیمتوں پر وزیر خزانہ سے جواب مانگا تو نرملا سیتا رامن کا کہنا تھا کہ وہ پیاز اور لہسن زیادہ نہ کھاتیں، میرا تعلق اس خاندان سے ہے جہاں پیاز زیادہ نہیں کھائے جاتے۔

بھارت میں پیاز کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں ایسے میں بھارتی ریاست تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے کو شادی میں ڈھائی کلو پیاز بطور تحفہ پیش کردی گئی۔بھارتی ریاست تامل ناڈو میں دلہا کے چار دوستوں نے ڈھائی کلو پیاز گفٹ پیپر میں پیک کرکے بطور تحفہ پیش کیا اور گروپ فوٹو بھی بنوایا۔ایک دوست کا کہنا تھا کہ ہم نے ایک اسٹور سے ڈھائی کلو گرام پیاز 500 روپے میں خریدکر اسے نوبیاہتا جوڑے کے سامنے پیش کیا۔

بھارتی ریاست تامل ناڈو میں پیاز 150 سے لے کر 160 روپے کلو تک فروخت ہورہاہے اور دیگر شہروں میں ایک کلو پیاز کی قیمت 200 روپے تک پہنچ گئی ہے۔سوشل میڈیا پر دوستوں کی جانب سے پیاز بطور تحفہ پیش کیے جانے پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں۔

بھارت، ایک لاکھ روپے کا پیاز چوری

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتہ کے دوران پیاز چوری کے 2مخنلف واقعات میں 9لاکھ روپے کا پیاز چرا لیا گیا۔ بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ایک لاکھ روپے مالیت جبکہ پٹنہ میں 8لاکھ روپے مالیت کا پیاز چوری کر لیا گیا۔

پیازکی وجہ سے خواتین ہسپتال اور جیل پہنچ گئیں۔ کیسے؟

Leave a reply