پی آئی سی پر حملہ آور وکیلوں کی ہوئی شناخت

باغی ٹی وی لاہور کے معروف دل کے اسپتال پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) کے باہر فائرنگ کرنے والے دو وکلاء کی شناخت ہوگئی ہے، تاہم ان کی گرفتاری عمل میں لائی جا سکی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں وکلاء کی شناخت مختلف فوٹیجز سے کی گئی ہے۔ فائرنگ کرنے وکلاء میں ملک حسیب اور اعظم میو شامل ہیں

رپوش ہونے والے وکلاء کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ فائرنگ کرنے والے وکلاء کے گھروں پر رات گئے چھاپے مارے گئے تاہم پولیس کوئی گرفتاری نہیں کر سکی۔

پولیس ذرائع کے مطابق پی آئی سی پر دھاوا پولنے والے وکلاء میں سے اب تک 81 وکلاء کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔دوسری جانب پی آئی سی انتظامیہ نے آج شام تک ایمرجنسی سروس بحال کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ چیف ایگویکٹو آفیسر پی آئی سی ڈاکٹر ثاقب شفیع نے میڈیا کو بتایا کہ 8 بجے ایمرجنسی سروس بحال کر دیں گے۔
واضح‌رہے کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ہنگامہ آرائی کے بعد پنجاب پولیس نے ہنگامہ آرائی میں ملوث مزید 29وکلا کو گرفتارکر لیا،گرفتار وکلاء کی تعداد81 ہوگئی ، 8وکلاکوتھانہ مزنگ پولیس نےگرفتار کیا

تھانہ نواں کوٹ پولیس نے 3 ،تھانہ شالیمارپولیس نےایک وکیل کوگرفتارکیا ،تھانہ مانگامنڈی کی حدودسے 9وکلا کوگرفتارکیا گیا، تھانہ ہڈیارہ کی حدود سے 30وکلا کوگرفتارکیا گیا ، تھانہ جنوبی چھاؤنی پولیس نے 5 اورشمالی چھاؤنی پولیس نے5وکلا کو گرفتارکیا

Shares: