پی آئی سی حملہ کیس،کتنے ملزم وکلاء کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھجوا دیا گیا؟ اہم خبر
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں پی آئی سی حملہ کیس کی سماعت ہوئی، جج ارشد حسین بھٹہ نے کیس کی سماعت کی، 25ملزمان کو فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا۔
پنجاب فرانزک ایجنسی میں ملزمان کے فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرائے گئے، فرانزک لیباٹری کی رپورٹ آنے میں وقت ہے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہونے والی سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے کہا کہ 25 وکلا کی شناخت پریڈ میں تصدیق ہو چکی ہے۔وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ 32 وکلا 10 دن سے پولیس کی حراست میں ہیں، پولیس نے فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرانا تھا تو دوران حراست کرالیتے، گرفتار وکلا کا میڈیکل بھی نہیں کرایا گیا۔ وکیل نے استدعا کی کہ عدالت تمام وکلا کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کا حکم دے۔
سانحہ پی آئی سی، کتنے وکلاء پر مقدمات درج ہو گئے؟ اور کیا دفعات شامل کی گئیں؟ اہم خبر
الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے،وکلاء کی ہڑتال،سائلین خوار،گرفتاریوں کے لئے ٹیمیں تشکیل
سانحہ پی آئی سی، وزیراعلیٰ پنجاب عثما ن بزدار کی طلبی ہو گئی
سانحہ پی آئی سی، نقصان کی ابتدائی رپورٹ جاری،کتنے کروڑ کا نقصان ہوا؟
سانحہ پی آئی سی،وکلاء نے حملہ کیوں کیا؟ عدالت میں ایسا انکشاف سامنے آیا کہ جج بھی دنگ رہ گئے
واضح رہے کہ 12 دسمبر کو لاہور کے معروف اسپتال پی ائی سی پر حملہ، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث گرفتار وکلاء کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ پولیس نے گرفتار کیے گئے 52 ملزمان میں سے 46 وکلاء کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا تھا۔
ملزمان وکلاء کو تھانہ شادمان میں درج 2 ایف آئی آر میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے ایڈمن جج عبدالقیوم خان کے روبرو پیش کیا گیا تھا
پی آئی سی میں توڑپھوڑکامعاملہ،پولیس کے ذمہ داروں کے تعین کیلیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی،آئی جی پنجاب نے پولیس کے ذمہ داروں کاتعین کرنے کیلیے انکوائری کمیٹی تشکیل دی،کمیٹی پولیس کی غفلت،کوتاہی اورمس ہنڈلنگ میں ملوث افسران کی نشاندہی کرے گی،کمیٹی میں واقعے کی تمام سی سی ٹی وی فوٹیج اوردیگر پہلووَں کو دیکھ کرسفارشات دے گی،کمیٹی میں ایڈیشنل آئی جی اظہرمحمود،ڈی آئی جی عمران محموداور اےآئی جی اطہراسماعیل شامل ہیں.