پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ڈاکٹرمیں بھی کرونا کی تشخیص

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ڈاکٹر بھی کورونا سے محفوظ نہ رہ سکے

پی آئی سی کے سینئر ڈاکٹر بھی اس وائرس کا شکار ہو گئے،پی آئی سی کے سینئر ڈاکٹر کارڈیک سرجری کے شعبے سے وابستہ ہیں،سینئر ڈاکٹر کو کورونا کا مرض کہاں سے لاحق ہو کچھ پتہ نہ چل سکا

پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ڈیپارٹمنٹ آف کارڈیک سرجری کے ہیڈ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے پروفیسر ڈاکٹر آفتاب یونس ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کارڈیک سرجری ہیں۔ پروفیسرڈاکٹرآفتاب یونس نے نجی لیب سے ٹیسٹ کروایا تھا جو مثبت آیا ہے۔

پی آئی سی کے چیف ایگزیکتو پروفیسر ثاقب شفیع کے مطابق گزشتہ دنوں بھی نجی لیب کی رپورٹ میں ایک ڈاکٹر میں وائرس کی تصدیق ہوئی تھی لیکن پرائمری ہیلتھ کیئر لیبارٹری سے اس ڈاکٹرکی رپورٹ منفی آئی تھی۔پروفیسرڈاکٹرآفتاب یونس نے ایک ہفتے سے کوئی سرجری نہیں کی تھی۔ کورونا وائرس سے متاثر ڈاکٹر کو سرجری کرنے سے روک دیا ہے،سینئر ڈاکٹر سے رابطہ کرنے والے دیگر ملازمین کو ٹریس کیا جا رہا ہے.

کرونا مریضوں کا علاج کرنیوالے خود کرونا میں مبتلا، ملتان میں‌ مزید ڈاکٹرز میں کرونا کی تشخیص

Shares: