پاکستان انفارمیشن کمیشن کے فیصلے پرعمل نہ کرنے پر کابینہ ڈویژن کو نوٹس جاری

0
42

پاکستان انفارمیشن کمیشن کے فیصلے پرعمل نہ کرنے پر کابینہ ڈویژن کو نوٹس جاری

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ملک کے تمام صدور اور وزرائے اعظم کو ملنے والے تحائف کی تفصیل دینے کی درخواست پر کابینہ ڈویژن کو نوٹس جاری کردیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کےجسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے اب تک کے صدور اور وزرائے اعظم کو ملنے والے غیر ملکی تحائف کی تفصیل دینےکی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ 1947 سے اب تک حکومتی شخصیات کو ملنے والے تحائف کی تفصیل مانگی ہے ،کابینہ ڈویژن نے کلاسیفائیڈ کہہ کر معلومات دینے سے انکار کردیا، 5 ماہ گزرنے کے باوجود پاکستان انفارمیشن کمیشن کے حکم پر عمل نہیں کیا گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
سفاک شخص نے رشتے سے انکار پر لڑکی کی ماں کو زیادتی کے بعد قتل کردیا
مکی آرتھر کو ایک بار پھر پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ
سونم کپور نے میڈیا کو اپنے بیٹے کی تصاویر لینے سے منع کر دیا
یوکرین سے روس کی ک جنگ :مغربی ممالک نے مذاکرات کی روسی پیشکش ٹھکرا دی
خواتین کے کام کرنے پر پابندی، تین فلاحی تنظیموں کا افغانستان آپریشنز معطل کرنے کا اعلان
ڈپٹی اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں تو 1990 سے پہلے کا توشہ خانے کا ریکارڈ ہی نہیں ہوگا۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ آپ صدر اور وزیر اعظم کی حد تک محدود کیوں ہیں؟ باقی عوامی عہدیداروں کو اس میں شامل کیوں نہیں کیا؟ اس سے آپ کے عزائم کا پتہ چل رہا ہے، جو بھی پٹیشن آتی ہے وہ وزیراعظم سے متعلق ہوتی ہے۔ عدالت نے پاکستان انفارمیشن کمیشن کے فیصلے پر عمل درآمد نا کرنے پر کابینہ ڈویژن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ایک ماہ سے رپورٹ طلب کرلی۔

Leave a reply