پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے ورلڈکپ کے دوران پچز کی تیاری پر سوال اٹھا دیا ہے جبکہ سرکاری ٹی وی پر اسپورٹس پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ آج ہورہا (نیوزی لینڈ، بنگلادیش) کا میچ ثابت کرےگا کہ ورلڈکپ کون کرا رہا ہے، آئی سی سی یا بی سی سی آئی کیونکہ اس پر بہت سارے سوالات ہیں


جبکہ اینکر کے پوچھے گئے سوال پر حفیظ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اب تک نئی دہلی، دھرم شالا اور حیدرآباد میں 2،2 میچز ہوچکے ہیں اور ان تینوں کے دونوں میچز میں پچ کنڈیشن ایک جیسی تھی، تاہم اگر چنئی میں نیوزی لینڈ اور بنگلادیش کے درمیان ہونے والے میچ کی پچ کنڈیشن اسی گراؤنڈ میں 8 اکتوبر کو کھیلےگئے آسٹریلیا اور بھارت کے میچ سے مختلف رہی تو پھر سوال ہوگا کہ یہ ٹورنامنٹ کون کروا رہا ہے؟
مزید یہ بھی پڑھیں؛
سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف مذمتی قرارداد
فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ ،عمران خان کے نعرے لگانے پر پی ٹی آئی کارکنان گرفتار
ہنگو حملے کے دوران دہشتگردو ں کا مقابلہ کرنیوالے پولیس نوجوان سے وزیراعظم کی ملاقات
واضح رہے کہ محمد حفیظ کا مزید کہنا تھا کہ ورلڈکپ آئی سی سی کا ایونٹ ہے اور اس میں کوئی اور مداخلت نہیں کرسکتا ہے یہ ایونٹ آئی سی سی کے اپنے کیوریٹر اور ان کی ہدایات پر چلنا چاہیے تاہم خیال رہےکہ چنئی میں بھارت کے خلاف کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم 199 رن پر آؤٹ ہوگئی تھی، بھارت نے 200 رن کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 42 ویں اوور میں پورا کرلیا تھا۔

Shares: