پائلٹ جب بھول گیا توطیارہ جرمنی جانے کی بجائے کہاں‌ جا پہنچا، مسافر حیران و پریشان

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق. پائلٹ جب بھول جائے تو کیا کچھ ہوتا ہے. ایسا ہی کوئی واقعہ رو نما ہوا کہ لندن سٹی ایئر پورٹ سے پرواز بھرنے والا طیارہ فلائیٹ پی اے 3271 اس وقت اپنی منزل کھو بیٹھا جب اس نے جرمنی کے شہر ڈسل ڈورف جانا تو وہ الٹی سمت چل دیا اور ڈسل ڈورف کی بجائے ایڈن برنچ سکاٹ لینڈ جا پہنچا خیال کیا جائے ان حالات میں جب سینکڑوں مسافر فلائٹ میں‌ سوار ہوں توان کے ساتھ کیا بیتی ہوگی

اپنی اس غلطی بارے اسی فلائٹ میں‌ سوار ایک مسافر نے کہا میں تھکا ہوا تھا جب جہاز اترا اور وندو سے دیکھا تو مجھے اپنی منزل کا یقیین ہوگیا. کیونکہ میں‌ایوایشن کا ماہر نہیں ہوں مجھے لگا کہ یہ ڈسل ڈورف ہوائی اڈا ہی ہے . لیکن جب وہاں‌سے یہ اعلان ہوا کہ آپ کو ایڈن برنچ میں خوش آمدید کہتے ہیں. تو میرے سمیت سب مسافروں کو بہت حیرت ہوئی کہ ہم یہاں کیسے پہنچ گئے.

اسی طرح دیگر مسافروں نے بھی اپنی اس نئی غیر مقصود منزل کو دیکھا تو ورطہ حیرت میں‌گم ہوگئے . سب ایک دوسرے کے ساتھ چہ مگوئیاں کرنے لگے کہ ہم کہاں ہیں.

ایسا بہت کم ہوتا ہے جب آپ کی منزل مشرق کی جانب ہو اور جاتےہیں . اس سلسلے میں لندن کے سول ایوی ایشن آفیشل نے کہا کہ سب ہی اس فلائیٹ کی آمد پر حیران تھے جب پائلٹ سے رابطہ کیا گیا تو ان کو اپنی غلطی کا احساس ہو چکا تھا پائلٹ کی غلطی اور غفلت کی وجہ سے فلائیٹ پی اے 3271 کو جرمنی کی بجائے سکاٹ لینڈ میں لینڈ کرنا پڑا. ایسا بہت کم ہوتا ہے .

Shares: