’’پائلٹ پھڑے گئے ‘پاکستانی پائیلٹوں کا ملک وقوم سے ڈرامہ،سٹیج ڈرامہ بن گیا
لاہور:’’پائلٹ پھڑے گئے ‘پاکستانی پائیلٹوں کا ملک وقوم سے ڈرامہ،سٹیج ڈرامہ بن گیا،ڈیڑھ سال بعد پھریاد کیا جانے لگا،اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر اجمل ملک کا پچھلے سال 2019 میںمقبول ہونے والا ڈارامہ ’’پائلٹ پھڑے گئے‘‘اب پھرلوگوں کویاد آنے لگا ہے
تفصیلات کے مطابق بیدیا روڈ لاہور پر واقع شالیمار تھیٹرمیں پچھلے سال پیش کئے جانے والے سٹیج ڈرامہ’’پائلٹ پھڑے گئے‘‘پاکستانی پائیلٹوں کی طرف سے لوگوں کی جانوں سے کھیلنے اورپھربوگس طریقے سے بڑے بڑے عہدوں پربراجمان ہونے کے خلاف عوامی ردعمل میں پھراضافہ ہونے لگا
ذرائع کے مطابق پچھلے سال جب یہ ڈرامہ پیش کیا گیا تو اس وقت ڈاکٹر اجمل ملک کا کہنا تھا کہ ہمیشہ میعاری اور فیملی ڈرامے پیش کیے ہیں اس لیے میرے ڈراموں کو عوامی مقبولیت حاصل ہے،انہو ں نے کہا کہ میرا نیا ڈرامہ’’پائلٹ پھڑے گئے‘‘بھی شائقین کو بے حد پسند آیا تھا ۔
پچھلے سال لاہور کے شالیمار تھیٹر میں اسٹیج ڈرامہ ’’پائلٹ پھڑے گئے ‘‘ دیکھا گیا تھا جس کی کاسٹ میں اداکارہ سنہری خان ،بندیا ،شیلا چوہدری ،فرح خان،سلک ،آشا خان ،مختار چن ،شکیل چن ،شجر عباس ،اسد مکھڑا ،شاہد نوشاد اور لکی شاہ شامل ہیں ۔ ڈرامے کے رائٹر و ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک اور پروڈیوسر ملک طارق تھے