پمز ہسپتال میں سترہ روز سے ملازمین سراپا اجتجاج،حکومت خاموش تماشائی

0
36

پمز اسپتال میں ایم ٹی آئی آرڈیننس کے خلاف احتجاج 17ویں روز میں داخل،گرینڈ ہیلتھ الاائنس کے زیر اہتمام احتجاج میں پمز ملازمین کی بڑی تعداد شریک ،پمز ملازمین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیئے سینیٹر عثمان خان کاکڑ پمز پہنچ گئے

سنیٹر عثمان کاکڑ کا پمز ملازمین سے خطاب
ہیلتھ کے حوالے سے گرینڈ ہیلتھ الائینس بنانے والوں کو سلام ،پمز میں مختلف علاقوں سے 30 لاکھ مریض ہر سال آتے ہیں،پمز میں ملازمین کو بجٹ نہیں دیا جارہا ،دواؤں کے لیئے بھی انکو کچھ نہیں دیا جارہا

پمز میں بیوروکریٹ اور عام آدمی کا فرق نہیں،ہماری گزارش ہے کہ اس جنگ میں سبکو حصہ بننا چاہئے ،اس وقت ملک میں سلیکٹڈ حکومت کو سلیکٹ کیا گیا ہے ،ہمارے اوپر حکومت کو مسلط کیا گیا ہے ،انکا ایجنڈا ہے کہ پارلیمنٹ کو تالا لگا کہ پارلیمنٹ کی بالادستی کو ختم کردو،یہ چاہتے ہیں کہ عوام پر ٹیکس بڑھا دو, ملک کے سارے اداروں کو پرائیویٹ کردو ،ہیلتھ اور ایجوکیشن سسٹم کو بھی پرائیویٹ کیا جارہا ہے

14 کے قریب اداروں کو ایک ٹاسک دیا گیا ہے ،جس کے لیئے کوئی بھی حکومت تیار نہیں ،جنرل منیجر عمران خان دنیا کو کہتا ہے کہ پاکستان برائے فروخت ،عمران خان وزیراعظم رہا تو اور ملک برائے فروخت رہے گا،اس کے ساتھ اسٹیبلشمنٹ اور دوسرے ادارے کھڑے ہیں،یہ سب مل کر پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہ رہے ہیں ،بجٹ میں تنخواہوں کا ایک فیصد بھی نہیں بڑھایا گیا ،ٹی وی پر سب کچھ سستا اور دکان پر مہنگائی ہے ،ٹی وی پر ملک بہت اچھا اور مہنگائی سے پاک ہے

Leave a reply