راولپنڈی، نالہ لئی میں پانی کی سطح الرٹ لیول پر، انتظامیہ نے سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا

0
76

راولپنڈی میں بارشوں کے بعد نالہ لئی کی سطح بلند ہونے پر پری الرٹ جاری کر دیا گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر راولپنڈی میں طوفانی بارشوں کے بعد نالہ لئی کی سطح بلند ہو گئی ہے، گوالمنڈی کے قریب نالہ لئی کی سطح الرٹ لیول تک پہنچ گئی، گوالمنڈی میں پانی کی سطح 8.6 فٹ پر پہنچ چکی ہے جس کے بعد مقامی حکومت نے الرٹ جاری کر دیا ہے. ضلعی انتظامیہ نے گوالمنڈی کے مقام پر الرٹ جاری کر دیا جبکہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کٹاریاں پر پانی کی سطح 11.40 فٹ ہونے پر پری الرٹ جاری کیا جائے گا۔

قبل ازیں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے نالہ لئی کا دورہ کیا ،اس موقع پرشیخ رشید نے راولپنڈی،اسلام آباد میں جاری بارشوں کےباعث سیلابی صورتحال کاجائزہ لیا ،ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلیے راولپنڈی انتظامیہ،متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنےکی ہدایت کی.

دوسری جانب پنڈی میں بارشوں کے بعد فیڈر ٹرپ کرجانے کے باعث متعدد علاقوں کی بجلی چلی گئی، راولپنڈی کےمختلف علاقوں میں تیزبارش سے متاثرہ فیڈرزکی بحالی کاکام جاری ہے، ترجمان آئیسکو کے مطابق فالٹ اورٹرپنگ کےباعث31 فیڈرز پربجلی کی فراہمی تاحال متاثر ہے،ترجیحی بنیادوں پرمتاثرہ علاقوں کی بجلی بحال کرنےکیلیےکوشاں ہے،پولیس لائن،جی ٹین ٹو،جی ٹین فور،آئی ٹین ون،فیض آباد،دھمیال میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے.

دوسری طرف پی ڈی ایم اے حکام کا کہنا ہے طوفانی بارشوں سے ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، ڈی جی خان اور کشمیر کے ندی نالوں میں طغیانی آسکتی ہے۔ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے پیش نظر شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے

Leave a reply