پنڈی ٹیسٹ: انگلینڈ کی برتری ختم کرنے کیلئے پاکستان کو مزید 158 رنز درکار

راولپنڈی : انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پاکستان نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 499 رنز بنا لئے۔ امام الحق، عبداللہ شفیق اور بابر اعظم سینچریاں بنانے میں بھی کامیاب ہو گئے۔

گزشتہ روز بیٹنگ کے دوران ناٹ آؤٹ رہنے والے اوپنرز نے تیسرے روز بلے بازی شروع کی۔ امام الحق جو90 رنز پر موجود تھے نے اپنی سنچری مکمل کی اور 121 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ جبکہ عبداللہ شفیق نے بھی اپنی سنچری مکمل کرتے ہوئے 114 رنز بنائے۔

دونوں اوپنرز کے آؤٹ ہونے کے بعد اظہر علی نے کریز سنبھالی تو وہ زیادہ دیر بیٹنگ جاری نہ رکھ سکے اور لیچ کی بال پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔ ان کے جانے کے بعد کپتان بابر اعظم نے بیٹنگ کا آغاز کیا اور ذمہ دارانہ کھیلتے کرتے ہوئے 136 رنز بنائے ۔

اظہرعلی 27، سعود شکیل37، رضوان 29 اور نسیم شاہ 15رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے جبکہ آغا سلمان اور زاہد محمود کریز پر موجود ہیں۔ انگلینڈ کی جانب ول جیکس نے 3 جیک لیچ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ جیمز اینڈرسن اور اولی روبنسن ایک ایک وکٹ لے پائے۔

دوسرا روز

راولپنڈی میں جاری ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا آغاز مہمان ٹیم نے 506 رنز اور 4 وکٹوں کے نقصان پر دوبارہ بیٹنگ سے کیا۔ بین سٹوکس جو کہ پہلے روز ناٹ آؤٹ رہے تھے وہ زیادہ دیر کریز پر موجود نہ رہ سکے اور41 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

ہیری بروک جو کہ بین سٹوکس کا ساتھ دے رہے تھے وہ بھی کچھ دیر بعد ہی 153 رنز کی اننگز کھیل کر وکٹ گنوا بیٹھے۔ ول جیکس 30، اولی روبنسن 37 اور جیک لیچ 6 رنز بناکر نمایاں رہے۔انگلش ٹیم دوسرے روز بیٹنگ کرتے ہوئے 26 اوورز میں 151 رنز ہی بنا پائی اور انکے سارے کھلاڑی آؤٹ ہو گئے۔

پاکستان کی جانب سے زاہد محمود نے 4، نسیم شاہ نے 3، محمد علی نے 2 جبکہ حارث رؤف نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کے بلے بازوں نے بھی بہترین بیٹنگ کرتے ہوئے دن کے اختتام تک 51 اوورز کھیل کر 181 رنز بنائے ہیں۔ انگلینڈ کی اننگز کے اختتام کے بعد پاکستان کے جانب سے امام الحق اور عبد اللہ شفیق نے بیٹنگ کا آغاز کیا اور انگلش باؤلرز کے خلاف دفاعی انداز اپنایا۔

دونوں اوپنرز نے بلے بازی کرتے ہوئے 181 رنز کی شراکت بنائی۔ امام الحق 148 بالز کھیل کر 60 اشاریہ 35 کے سٹرائیک ریٹس کے ساتھ 90 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔ جبکہ عبداللہ شفیق 158 بالز پر 56 اشاریہ 35 سٹرائیک ریٹ کے ساتھ 89 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پہلا روز

انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ انگلینڈ کے اوپنرز زیک کرولی اور بین ڈکٹ نے اپنی ٹیم کو جارحانہ آغاز فراہم کیا، دونوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 233 رنز اسکور کیے، بین ڈکٹ 107 جبکہ زیک کرولی 122 رنز بناکر نمایاں رہے۔

اولی پوپ 108، جو روٹ نے 23 رنز بنائے جبکہ کپتان بین اسٹوکس 34 اور ہیری پروک 101 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے ۔ پاکستان کی جانب سے زاہد محمود نے 2 جبکہ حارث رؤف اور محمد علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قومی ٹیم میں انگلیںڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں 4 کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا، جن میں سعود شکیل، حارث رؤف، محمد علی اور زاہد محمود شامل ہیں۔ کپتان بابراعظم، عبداللہ شفیق، امام الحق، اظہر علی، محمد رضوان، آغا سلمان، نسیم شاہ ٹیم کا حصہ ہیں۔

انگلینڈ کے اسکواڈ کے نمائندگی کپتان بین اسٹوکس، زیک کرولی، بین ڈکٹ، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، ول جیکس، لیام لیونگ اسٹون، اولی رابنسن، جیک لیچ، جیمز اینڈرسن کر رہے ہیں۔

Comments are closed.