راولپنڈی کی وارڈ نمبر 1 کھڈا مارکیٹ میں اہل علاقہ کی درخواست پر ٹیوب ویل کی منظوری اور بعد ازاں فنڈز کا اجراء ہوا. لیکن ٹینڈر جاری ہونے کے بعد چئیرمین آر ڈی اے اور واسا حکام کی ملی بھگت سے فنڈز کھڈا مارکیٹ میں استعمال ہونے کی بجائے میلاد پارک خیابان سرسید میں استعمال ہونے پر لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں ایڈووکیٹ سید عمر سہیل شاہ کی جانب سے دائر پٹیشن سماعت کے لیے منظور کر لی گئی.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چئیرمین آر ڈی، واسا سمیت دیگر حکام کو نوٹس جاری کر دئے گئے. ابتدائی سماعت کے دوران دلائل دیتے ہوئے پٹیشنر ایڈووکیٹ سید عمر سہیل شاہ نے عدالت سے استدعا کی کہ فوری طور پر کام کو روکنے کے احکامات جاری کئے جائیں اور فنڈز کو متعلقہ جگہ کھڈا مارکیٹ میں ٹیوب ویل کی تنصیب پر خرچ کیا جائے کیونکہ اہل علاقہ ایک عرصے سے پانی کی شدید قلت کا سامنا کر رہے ہیں ایسے میں واسا اور چئیرمین آر ڈی اے کی جانب سے لوگوں کے بنیادی حقوق پر ڈاکہ سنگین جرم ہے… جس پر عدالت حکام سے جواب طلب کرے.. عدالت نے ایڈووکیٹ سید عمر سہیل شاہ کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے چئیرمین آر ڈی اے اور واسا سے جواب طلب کر لیا.

محمد اویس

Shares: