گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی)ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال کے مین گیٹ کے عین سامنے بھمبر روڈ پر کافی روز سے اسٹریٹ لائٹ کا پول سڑک پر گرا ہوا ہے جو کسی بڑے حادثے کا موجب بن سکتا ہے، بھمبر روڈ گجرات سے آزاد کشمیر تک ٹریفک کی انتہائی مصروف سٹرک ہے جبکہ عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں ضلع بھر سے آنے والے سینکڑوں مریضوں اور ایمرجنسی ایمبولینس ٹریفک کو بھی مشکلات کا سامنا ہے‘ میونسپل کارپوریشن گجرات اور صوبائی ھائی وے محکمہ کو اس غفلت کا نوٹس لینا چاہئے، سڑک کے اطراف کوئی خوانچہ فروش یا دوکاندار اپنا اڈہ لگائے تو میونسپل کارپوریشن کا عملہ اور ھائی وے کے روڈ انسپکٹر ایک گھنٹے کے اندر اندر پہنچ جاتے ھیں جبکہ مین روڈ پرگرئے ھوئے خطر ناک اسٹریٹ لائیٹ پول کی کسی کو پروا نہیں‘ دریں اثنا ایسے مسائل کی کسی کھلی کچہری کی ضرورت نہیں کیونکہ عزیز بھٹی شہید ہسپتال ایک ایسا پوآئنٹ ھے جہاں سے ضلعی انتظامیہ اور ذمہ دار سرکاری افسران کا بھی دن میں کئی مرتبہ گزر ھوتا ھے-

Shares: