پنجاب کی صوبائی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کی صوبائی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے ،لاہور سے منتخب ہونے والے ملک اسد کھوکھر آج حلف اٹھائیں گے ،قائم مقام گورنر چودھری پرویزالہٰی ملک اسد کھوکھر سے حلف لیں گے ،ملک اسد کھوکھر نے چند روز قبل وزیراعلیٰ شکایتی سیل سے استعفیٰ دیاتھا

وزیر اعلیٰ شکایت سیل کے چیئرمین اسد کھوکھر نے استعفی وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجوا یا تھا، استعفے میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شکایت سیل کی ذمہ داریوں کے باعث انکا حلقہ متاثر ہو رہا ہے، پی پی 168 اور این اے 136 کے حلقے کے مسائل حل کرنے کے لئے وقت دینا چاہتا ہوں, شکایت سیل کی ذمہ داریوں کی وجہ سے حلقے میں وقت دینا مشکل ہو رہا تھا۔

پنجاب میں بھی وزارتوں کی تبدیلی،اہم خبر

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے پی ٹی آئی کے رہنما زبیر خان نیازی کو شکایت سیل کا چئیرمین مقرر کردیا، اس حوالے سے چیف منسٹر آفس کی جانب سے باقائدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

Shares: