مینارپاکستان گلابی ہوگیا، کس نے اور کیوں کیا ،گلابی رنگ کس چیز کی علامت ہے ، ضرور جانیئے

0
43

لاہور:مینارپاکستان گلابی ہوگیا، کس نے اور کیوں کیا ،گلابی رنگ کس چیز کی علامت ہے ، ضرور جانیئے ، اطلاعات کے مطابق پاکستان میں ’بریسٹ کینسر‘ سے متعلق کام کرنے والی سماجی تنظیم ’پنک ربن‘ نے رواں ماہ یکم اکتوبر سے ’پنک ٹوبر‘ نامی آگاہی مہم شروع کی تھی۔

سماجی تنظیم ’پنک ربن‘ کا کہنا ہے کہ اس مہم کا مقصد پاکستان میں بریسٹ کینسر کا شعور اجاگر کرنا اور اس مرض کے شکار افراد کے ساتھ اظہار ہمدردی کرنا ہے۔’پنک ربن‘ ہر سال اکتوبر میں ’پنک ٹوبر‘ مناتی ہے اور اس کے تحت ملک کے کسی نہ کسی بڑے شہر کی سب سے معروف جگہ کو ’گلابی‘ کیا جاتا ہے۔

“”بچے سب دے سانجھے "بچوں سے بدسلوکی اور ان کی زندگیوں سے کھیلنے والے افراد سامنے لائے جائیں ، وزیراعظم کا حکم” لاک ہے

"بچے سب دے سانجھے "بچوں سے بدسلوکی اور ان کی زندگیوں سے کھیلنے والے افراد سامنے لائے جائیں ، وزیراعظم کا حکم

اس سے پہلے سماجی تنظیم ’پنک ربن‘ ماضی میں ’پنک ربن‘ جہاں مزار قائد اور اسلام آباد کی فیصل مسجد کو گلابی کر چکی ہے، وہیں اس بار تنظیم نےلاہور کے مینار پاکستان کو بھی گلابی کیا۔یہ بھی یاد رہے کہ مینار پاکستان کو گلابی کرنے سے قبل یکم اکتوبر کو ایف بی آر کی عمارت کو بھی گلابی کیا گیا تھا۔

“بچی کی کریم گاڑی میں پیدائش ، سبب بن گئی ہمیشہ ہمیشہ کی مفت سواری کا،نئی دنیا،نیا انداز ،دلچسپ واقعہ” لاک ہے

بچی کی کریم گاڑی میں پیدائش ، سبب بن گئی ہمیشہ ہمیشہ کی مفت سواری کا،نئی دنیا،نیا انداز ،دلچسپ واقعہ

تنظیم نے ’پنک ٹوبر‘ مہم کے تحت 3 اکتوبر کی شب کو مینار پاکستان کو گلابی کرکے بریسٹ کینسر کے مرض سے متعلق لوگوں میں شعور اجاگر کیا۔پنک ربن تنظیم ہر سال اکتوبر میں ’پنک ٹوبر‘ منانے سمیت ملک بھر میں بریسٹ کینسر سے متعلق شعور اجاگر کرنے اور اس کے علاج کے لیے بھی پروگرامات منعقد کرتی رہتی ہے۔

“سبحان اللہ! جسے اللہ ہدایت دے دیں‌، اس سے بڑھ کرکوئی خوش نصیب نہیں‌،پاکستان کی معروف گلوکارہ نے اپنی زندگی کا اہم اعلان کردیا” لاک ہے

سبحان اللہ! جسے اللہ ہدایت دے دیں‌، اس سے بڑھ کرکوئی خوش نصیب نہیں‌،پاکستان کی معروف گلوکارہ نے اپنی زندگی کا اہم اعلان کردیا

بریسٹ کینسر کے اس ہسپتال میں‌ ملک بھر کے بریسٹ کینسر مریضوں کا علاج مفت میں کیا جائے گا اور سالانہ تقریبا 40 ہزار مریضوں کو علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔پنک ربن کے مطابق پاکستان میں ایک کروڑ 20 لاکھ خواتین بریسٹ کینسر سے کسی نہ کسی طرح متاثر ہیں جب کہ سالانہ 40 ہزار اموات ہوتی ہیں۔

Leave a reply