چار بینک لوٹنے والی گلابی ’پھولن دیوی‘نے پولیس کی دوڑیں لگوادیں
پینسلوانیہ :امریکہ جہاں دنیا کی سپر پاور ہونے کا دعویٰ کرتا ہے وہاں امریکہ میں جرائم کی دنیا کا بھی بادشاہ مانا جاتا ہے. اطلاعات کے مطابق امریکہ کے مشرقی ساحل پر چار بینک لوٹنے والی ’گلابی پھولن دیوی‘ کو فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے اتوار کو گرفتار کرلیا۔35 سالہ کیرکی بائیز کو ان کے مشتبہ ساتھی 38 سالہ الکسیس مورالیس کے ہمراہ گرفتار کیا گیا۔
امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس جوڑے کو پہلی ڈکیتی کے ایک مہینے بعد شارلٹ ہوٹل سے گرفتار کیا گیا۔ ایک ماہ قبل دونوں نے پینسلوانیہ کے ارٹاؤن بینک میں ڈکیتی کی واردات کی تھی۔ اس کے بعد 20 جولائی کو کی جانے والی ڈکیتی کے تین دن بعد ڈیلوئیر رہبوتھ میں ایم اینڈ ٹی بینک میں ڈکیتی کی گئی۔24 جولائی کو کیرکی نے نارتھ کیرولینا کے علاقے ایڈن کے جنوبی بینک میں ڈکیتی کی۔ ان کی جانب سے کی جانے والی تازہ ترین ڈکیتی کی واردات نارتھ کیرولینا کے علاقے ہاملیٹ میں واقع بی بی اینڈ ٹی بینک میں جمعے کو کی گئی۔
The #PinkLadyBandit struck again in NC. She hit a bank in Hamlet yesterday. The #FBI is offering a reward of up to $10,000. The same suspect has robbed banks in at least 3 states. @FBIPhiladelphia @FBIBaltimore Help us identify her and get her into custody safely. pic.twitter.com/H8fOAjoaeg
— FBI Charlotte (@FBICharlotte) July 27, 2019
یاد رہے کہ ان میں سے کم سے کم تین وارداتوں میں ملزمہ کی جانب سے بینک کیشئیر کو لکھ کر رقم دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ایف بی آئی نے گرفتاری سے قبل ’گلابی پھولن دیوی‘ کی گرفتاری میں مدد دینے کے عوض دس ہزار ڈالر انعام کا اعلان بھی کر رکھا تھا۔