پائپ لیک ہوا تو عوام نے اس کو کیا سمجھ لیا ویڈیو وائرل

پائپ لیک ہوا تو عوام نے اس کو کیا سمجھ لیا ویڈیو وائرل

باغی ٹی وی :دادو شہر کے جوہی علاقے میں پائپ لیک ہونے کی وجہ سے دیوار پر گنبد نما سیلن نمودار ہوگئی
جس پر مقامی آبادی نے اس کو متبرک تصور کرتے ہوئے اس کو مقدس جانا اور اس کو ہاتھ لگا کر اس کی عبادت کرنا شروع کردی اس سے تبرک اور خیر حاصل کرنا شروع کردی. .

پاکستانی عوام کے بعض مسائل میں سے یہ بھی ہے کہ وہ عقیدے کی پختگی کے حامل نہیں‌ ہیں‌. جونہی کوئی ایسا واقعہ یا عکس نمودار ہوتا ہے تواس پر لوگ بنا تفکر اور تدبر کے دیوانہ وار امڑتے چلے آتے ہیں . اور پھر اس توہم اور موہوم واقعے کو مقدس جان کر اس سے اپنی حاجات ، خیر کا حصول اور ممکنہ اندیشوں سے بچنے کے لیے اس طرح وابستہ ہوجاتے ہیں‌کہ یہ عمل کبھی کبھی عقیدے کی کجی اور ایمان کی گیر پختگی پر دلالت کرتا ہے .

اس لیے پاکستانی عوام میں فکر و شعور اور عقیدے کی پختگی کا ہونا بہت ضروری ہے اور اس حوالے سے عوام کی تربیت اور اصلاح کا عمل کرنے کی بہت ضرورت ہے . ایسے ہی کئی ایک واقعات پہلے بھی رو نما ہو چکے ہیں‌. بعد میں‌ علم ہوتا ہے کہ ان واقعات سے چند لالچی لوگ اپنا مفاد حاصل کرنا شروع کر دیتے ہیں‌.

پھر انتظامیہ کو اس میں دخل اندازی کرنا پڑتی ہے کیونکہ بعض مفاد پرست عوام الناس کی سادگی سے کھیلتے ہوئے ان کا استحصال کرتے ہیں

Comments are closed.