پیرعادل: یوم القدس، قبلہ اول کی آزادی،مظوم فلسطینی مسلمان بھائیوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئےریلی نکالی گئی

پیرعادل،باغی ٹی وی (نامہ نگارباسط علی) یوم القدس، قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی،مظوم فلسطینی مسلمان بھائیوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئےریلی نکالی گئی

تفصیل کے مطابق آج بعد از نماز جمعہ منتظمین و اراکین جامعہ مسجد کاظمیہ اور تنظیم انتظار حجت پیر عادل کے زیرِ اہتمام امام بارگاہ کاظمیہ سے قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی،مظوم فلسطینی مسلمان بھائیوں سے اظہارِ یکجہتی اور امریکی و اسرائیلی مظالم کیخلاف ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی

یہ احتجاجی ریلی خطیب جامعہ مسجد کاظمیہ مولانا مختار حسین قیصر کے خطاب اور دعائے سلامتی امام زمانہ کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی،ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ تمام عالمی اداروں کو فلسطین میں اسرائیلی مظالم رکوانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

ریلی کے شرکاء نے مطالبہ کیا کہ نہتے فلسطینیوں پر مظالم بند کیے جائیں۔علما نے مظاہرین سے خطاب کے دوران غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں پر مظالم ناقابل برداشت ہیں۔

Leave a reply