پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کی گائیکی ایک عہد کا نام ہے ان کے پرستار پاکستان انڈیا سمیت پوری دنیا میں پائے جاتے ہیں. عاطف اسلم کے گائے ہوئے گیت بالی وڈ کے نامور ہیرو زپر پکچرائز ہو چکے ہیں. عاطف اسلم کو بھارت میں بلوا کر بڑے میوزیشنز نے گیت گانے کےلئے دئیے تو وہیں کے گلوکار عاطف سے غیر محفوظ ہونے لگے. لیکن عاطف نے اپنی صلاحیتوں کا خوب لوہا منوایا. حال ہی میں‌ بھارتی گلوکار و میوزیشن پلاش سین نے ٹویٹر پر عاطف اسلم کی دس سال پرانی تصویر شئیر کی اور لکھا کہ میرے خیال سے پچھلے 15 سال میں بالی ووڈ کی موسیقی اور سب سے زیادہ گلوکاروں پر جس گلوکار نے اثر ڈالا ہے، وہ عاطف اسلم ہے۔انہوں نے کہا کہ عاطف اسلم کی گائیکی کا الگ ہی انداز ہے انہوں

نے اپنے گائیکی کے انداز سے بہت سوں کو متاثر کیا. انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارے ہاں یعنی بھارت میں گلوکار عاطف اسلم کے میوزک کی کاپی بہت بار کی گئی ساتھ ہی پلاش سین نے عاطف اسلم کو مائنر کورڈ کا بادشاہ قرار دے دیا. پلاش سین نے عاطف اسلم کی تعریفوں‌کے پل باندھے تو ان کے بھارتی مداحوں کی ایک بڑی تعداد نے ان کی ہاں میں ہاں ملائی . یاد رہے کہ عاطف اسلم کا جادو بھارت میں سر چڑھ کر بولتا ہے آج بھی بھارت میں ان کے مداح بڑی تعداد میں پائے جاتے ہیں‌بڑے بڑے میوزک ڈائریکٹر ان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش رکھتے ہیں.

Shares: