لاہور: خدیجہ صدیقی کوقتل کرنے کا منصوبہ:گھرکےاندر فائرنگ:وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا نوٹس ،اطلاعات کے مطابق وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا گلبرگ کے علاقے میں خدیجہ صدیقی کے گھر فائرنگ کے واقعہ کانوٹس لے لیا ہے

ذرائع کے مطابق گلبرگ میں‌ خدیجہ صدیقی کے گھرکے اندرفائرنگ کی جیسے ہی اطلاعات وزیراعلٰیٰ تک پہنچیں وزیراعلیٰ نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ہے

وزیراعلیٰ پنجاب نے فائرنگ کرنے والے ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے،ادھر یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وزیراعلیٰ‌ نے حکم دیا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے ۔

خدیجہ صدیقی کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے وقت وہ گھر پر اکیلی تھی، پولیس کانسٹیبل کو 14 اگست پر آج ہی چھٹی دی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ گولیاں خدیجہ صدیقی کے گھر کے باہر کھڑی کار پر لگی ہیں۔

ایس ایس پی دوست محمد کا کہنا ہے کہ تفتیش کی جارہی ہے کتنے فائر کیے گئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ خدیجہ کو چھری مارکر زخمی کرنے کا ملزم حال ہی میں رہا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ ایل ایل بی کی طالبہ خدیجہ 2016 میں چھریوں کے وار سے زخمی ہوگئی تھی، خدیجہ پر اس کے کلاس فیلو شاہ حسین نے چھریوں کے 23 وار کیے تھے۔

عدالت نے جرم ثابت ہونے پر شاہ حسین کو 5 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ ملزم کے خلاف اقدام قتل کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Shares: