واشنگٹن : طیارہ موبائل ٹاور سے ٹکراگیا،ہلاکتوں کی اطلاعات ،امریکا میں چھوٹا طیارہ پرواز کے دوران موبائل ٹاور سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا، حادثے میں دو افراد لقمہ اجل بن گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق طیارہ حادثے کا واقعہ امریکی ریاست ڈیلاس میں پیش آیا، جہاں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ پرواز کے کچھ دیر بعد ہی حادثے کا شکار ہوکر زمین بوس ہوگیا تھا۔

زمین پر گرتے ہی طیارے میں آگ لگ گئی تھی اور دیکھتے ہی دیکھتے طیارہ راکھ کا ڈھیر بن گیا۔ریسکیو اہلکار حادثے کے فوری بعد جائے وقوعہ پر پہنچنے اور ہلاک شدگان کو اسپتال منتقل کیا۔

ادھر امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایوی ایشن حکام نے حادثے کی تحقیقات کےلیے انکوائری بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔

Shares: