بھارتی مسافر طیارے میں خاتون کو بچھو نے کاٹ لیا
نئی دہلی: بھارتی مسافر طیارے میں خاتون کو بچھو نے کاٹ لیا۔
باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کے مطابق یہ غیرمعمولی واقعہ گزشتہ ماہ پیش آیا جہاں ایئر انڈیا کا جہاز ناگپور سے ممبئی جارہا تھا بھارتی ایئر لائن کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ پر اترنے کے بعد ڈاکٹر نے خاتون کا معائنہ کیا اور بعد ازاں اسپتال میں علاج کے بعد انہیں ڈسچارج کردیا گیا۔
امریکا کا ایف 16 لڑاکا طیارہ جنوبی کوریا میں گرکرتباہ
بھارتی ایئر لائن نے واقعے کو بدقسمتی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 23 اپریل 2023 کو ہماری فلائٹ AI 630 میں سوار ایک مسافر کو بچھو نے کاٹ لیا تھا جس کے بعد پروٹوکول کے مطابق طیارے کا مکمل معائنہ کر کے بچھو کو ڈھونڈ لیا گیا اور جہاز میں فیومیگیشن بھی کردی گئی-
شوہر نے بیوی کو قتل کر کے خود کشی کر لی
ایئر انڈیا کے ایک اہلکار نے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کو بتایا کہ اس واقعے کے بعد،ایئر انڈیا نے کیٹرنگ ڈپارٹمنٹ سے کہا کہ وہ ڈرائی کلینرز کو مشورہ دیں کہ وہ بستر کے کیڑوں کے انفیکشن کے لیے اپنی سہولیات کی جانچ کریں اور اگر ضروری ہو تو، سہولیات کی فیومیگیشن کریں کیونکہ سپلائی کے ذریعے ہوائی جہاز میں کیڑے کے داخل ہونے کا امکان ہے-
کانگو میں بارشوں کے باعث سیلاب سے 200 سے زائد افراد ہلاک اور 130 کے …
بھارتی میڈیا کے مطابق اس سے قبل بھی جہاز میں رینگنے والے جانور پائے جانے کے واقعات سامنےآئےہیں گزشتہ سال دسمبر میں، کالی کٹ سے ایئر انڈیا ایکسپریس کے طیارے کے کارگو ہولڈ میں سانپ دبئی ایئرپورٹ پر اترنے کے بعد ملا تھا۔