سیارہ جہاں لوہے کی بارش ہوتی ہے
امریکی سائنسدانوں نے ایک ایسا سیارہ دریافت کیا ہے جو اس قدر گرم ہے کہ اس پر پگھلے ہوئے لوہے کی بارش ہوتی ہے۔
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ہماری زمین سے 640 نوری سال کے فاصلے پر موجود اس سیارے کا نام واسپ 76 رکھا گیا ہے ماہرین کا خیال ہے کہ سیارے کا درجہ حرارت 2500 سینٹی گریڈ سے بھی زیادہ ہے۔
نیویارک کی کورونل یونیورسٹی کے ماہرین نے ہوائی میں نصب جیمنائی نارتھ ٹیلی اسکوپ کی مدد سے اس سیارے کی سطح کا جائزہ لیا ہے ماہرین نے سیارے کی سطح پر آئونائزڈ کیلشیم کی موجودگی کی تصدیق کی ہے سیارے کا ایک حصہ 2500 سینٹی گریڈ سے بھی زیادہ گرم ہے اس درجہ حرارت پر لوہا ، بخارات کی شکل میں تبدیل ہو کر فضا میں پہنچ جاتا ہے۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ سیارے کا دوسرا حصہ قدرے ٹھنڈا ہے جہاں پہنچ کر یہ پگھلا ہوا لوہا ٹھنڈا ہو کر بارش کی شکل میں اس کی سطح پر واپس آتا ہے یہ سیارہ ایک ایسے ستارے کے گرد گھومتا ہے جو حجم میں ہمارے نظام شمسی کے سورج سے آدھا ہےاس کی سطح کا درجہ حرارت 5500 سینٹی گریڈ سے زیادہ ہے سیارے پر ہر وقت طوفانی ہواؤں کے جھکڑ چلتے رہتے ہیں-
یہ رپورٹ اسپیس ڈاٹ کام جرنل میں شائع ہوئی-