ایران کے صوبہ بوشہر میں واقع کیمیکل پلانٹ میں خوفناک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے نے بوشہر صوبے کے کاویہ پیٹرو کیمیکل کمپلیکس سے اٹھتے دھوئیں کی تصاویر نشر کیں، جنہیں دیکھ کر خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔شہر دائیر کے گورنر علی رضا سجادی نے بتایا کہ آگ کمپلیکس کی مخصوص بندرگاہ میں لگی تھی، جس پر قابو پا لیا گیا ہے۔
صوبائی ڈائریکٹر جنرل کوروش دہغان کے مطابق آتشزدگی کی وجہ ویلڈنگ آپریشن کے دوران پیش آنے والے دھماکے تھے، جن کے باعث جانی نقصان ہوا۔
یاد رہے کہ ایک ماہ قبل ایران کی بندر عباس کی شاہد راجائی بندرگاہ پر بھی دھماکوں کا ایک بڑا واقعہ پیش آیا تھا، جس میں 58 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔ ایرانی حکام نے اس واقعے کو سنگین غفلت کا نتیجہ قرار دیا تھا۔
قومی سلیکشن کمیٹی برقرار، ڈیٹا اینالسٹ تبدیل
کراچی:پی آئی اے اور ائیر کراچی کے مابین معاہدہ
عمران خان کی رہائی نظر نہیں آ رہی،علیمہ خان پارٹی قیادت سے مایوس