رحیم یارخان( )ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈڈویلپمنٹ کے زیراہتمام دفترسوشل ویلفئیرمیں متوازن خوراک کے حوالے سے ایک سیمینارکااہتمام ہواجس میں مختلف این جی اوزکے نمائندوں اورگورنمنٹ کے آفیسرزنے شرکت کی جس کامقصدعوام کومعیاری اورصحت مندزندگی گزارنے کے حوالے سے آگہی مہم بارے میں آگاہ کیاگیا، ڈپٹی ڈائریکٹرسوشل ویلفئیرآفیسرصفدرحسین وڑائچ، ڈسٹرکٹ کوارڈینٹرافشاں اکرم، ڈپٹی ڈی ایچ اوہیڈکوارڈینیٹرڈاکٹراسامہ منیرپنسوتہ، ہادی عالم ویلفئیرسوسائٹی کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمدبوٹاطاہر، سماجی رہنماء محمدفرحان عامر، ڈسٹرکٹ پروگرام منیجرآئی ٹی اے فہیم رضانے کہاکہ متوازن اورمعیاری خوراک کازندگی میں بہت بڑاعمل دخل ہے جس کی بدولت ہم صحت مندمعاشرے کی بنیادرکھ سکتے ہیں، متوازن اورصحت مندغذاآنے والی نسلوں کی صحت کے لیے انتہائی ضروری ہے اوراس سلسلے میں تمام این جی اوزاورسرکاری اداروں کوسکولوں میں بچوں کومتوازن غذاکے بارے میں آگاہی بیدارکرناوقت کی اہم ضرورت ہے، افشاں اکرم نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ ضلع رحیم یارخان 46.1فیصدبچے سٹنٹنگ کاشکارہیں جوکہ پانچ سال سے کم عمرہیں جس میں بچے کی ذہنی وجسمانی صلاحیت عام بچوں کی نسبت کم ہوتی ہے جس کی سب سے بڑی وجہ ماں اوربچہ کی غذائی قلت ہے اوراس کی روک تھام کے لیے تمام حکومتی ادارے مل کرکام کررہے ہیں اوراس مسئلے کے حل کے لیے سی بی اواوراین جی اوزکوبھی اپناقلیدی کرداراداکرنے کی ضرورت ہے، انہوں نے بتایاکہ سٹنٹنگ کی روک تھام کے لیے ملٹی سکٹورل نیوٹریشن سنٹرنے تمام اداروں کوایک پلیٹ فارم پراکھٹاکیاہے اورڈسٹرکٹ لیول پرایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے اس کمیٹی کی ماہانہ میٹنگ کی صدارت ڈپٹی کمشنرجمیل احمدجمیل کرتے ہیں اورڈی سی نے بھی تمام ڈیپارٹمنٹس کوخصوصی تاکیدکی ہے کہ غذائی قلت کے خاتمے کے لیے خصوصی توجہ دیں اوراپنااپناکرداراداکریں۔ اس موقع پرتمام این جی اوزنے اس قومی مسئلے کواجاگرکرنے اوراس کی روک تھام کے لیے عملی اقدام کرنے کی پیشکش کی۔ اس موقع پرجاگ ویلفئیرکے ایگزیکٹوڈائریکٹرعبدالرب فاروقی، سماجی رہنماء ملک عابدفیروز، ڈاکٹررئیس احمدودیگرموجودتھے

- Home
- پاکستان
- رحیم یارخان
- ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈڈویلپمنٹ کے زیراہتمام دفترسوشل ویلفئیرمیں متوازن خوراک کے حوالے سے ایک سیمینار