پلانک ورزش کے جادوئی اثرات

پلانک ایک جادوئی ورزش ہے جس کے اثرات انسانی جسم پر بہت زیادہ ہے یعنی کم وقت میں اپنا اثر دکھاتی ہے

تفصیلات کے مطابق شروع سے سنتے آئے ہیں کہ ورزش نہایت اہم ہے اور یہ صحت کے لیے لازم ہے مگر مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے پاس اتنا وقت نہیں ہے . اگر آپ اپنی مصروف ترین مصروفیت میں سے 20 سے 30 منٹ بھی ورزش کر لیں تو آپ میں لازمی واضح مثبت اثر پڑے گا.

پلانک ایک ایسی ورزش کا نام ہے جس کو اپنی روٹین میں شامل کر لیں تو آپ پر اس کا بہت جلدی اور مثبت اثر آتا ہے، دفاتر میں 8 سے 10 گھنٹے بیٹھنے والوں کے لیے یہ ایک جادوئی ورزش ہے، پلانک کے بے حد فوائد ہیں جن میں کمر کے درد کا ختم ہو جانا، کمر کے پٹھوں کا مضبوط ہونا، پیٹ سمیت اضافی وزن کے کم ہونے کے ساتھ ساتھ برداشت بھی پیدا ہوتی ہے۔

پلانک ایک محنت طلب ورزش ہے جس کے بہترین نتائج آپ کو دنوں میں ملتے ہیں، اسی لیے اسے چیلنج سمجھ کی بھی کیا جاتا ہے، پلانک نہ صرف آپ کے پیٹ کو دنوں میں کم کرتا ہے بلکہ ساتھ ہی سارے جسم کو بے ڈھنگی شکل سے ایک مناسب شکل بھی دیتا ہے، پلانک کمر کے درد کے لیے موزوں ورزش ہے۔

دفتر کے کام کاج بالخصوص صرف ایک جگہ ہی بیٹھ کر کام کرنے والے فرصت ملتے ہی خود کو تھکا ہوا محسوس کرتے ، ایسے لوگوں کا پلانک کو انجام دینے سے موڈ خوشگوار ہو جاتا ہے اور دماغی تھکاوٹ دور ہو جاتی ہے جس سے انسان خود کو چوکنا، خوش اور ہلکا محسوس کرنے لگتا ہے

Comments are closed.