قذافی اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں کی یوم پاکستان منانے کی تصاویر وائرل

ملک بھر میں جہاں آج یوم پاکستان بڑے جوش وخروش سے منایا جا رہا ہے وہیں لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کوبھی یوم پاکستان کے موقع پر پاکستانی جھنڈوں سے آراستہ کیا گیا ہے-

باغی ٹی وی :آج دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا، جبکہ نماز فجر کے بعد ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں پاکستان میں بسنے والی اقلیتیں بھی یوم پاکستان بھرپورطریقے سے منا رہی ہیں، گرجا گھروں، مندروں اورگوردواروں میں بھی ملکی سلامتی اور امن و امان کے لیے خصوصی دعائیں کی جا رہی ہیں وہیں قذافی اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں نے بھی یوم پاکستان منایا اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر آسٹریلیا کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کو یوم پاکستان کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔


پی سی بی کی جانب سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ 23 مارچ کی مناسبت سے کھیل کا آغاز پاکستان کے قومی ترانے سے کیا گیا جہاں دونوں ٹیمیں قومی ترانے کے اعزاز میں گراؤنڈ میں کھڑی ہوئی نظر آئیں۔

23 مارچ ،وطن سے محبت اور اسلامی ممالک تنظیم او آئی سی، ازقلم :غنی محمود قصوری


دوسری جانب پی سی بی نے کھلاڑیوں کی یوم پاکستان مناتے تصاویر بھی شیئر کی ہیں، تصاویر میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ سمیت دیگر کھلاڑیوں کو جھنڈے تھامے کھڑا دیکھا جاسکتا ہے۔

ملک بھر میں یوم پاکستان آج ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے،اسلام آباد میں مسلح…


خیال رہے کہ گزشتہ روز پی سی بی نے یوم پاکستان کرکٹ فینز کے ہمراہ منانے کا اعلان کیا تھا کہ 23 مارچ یعنی آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں موجود تماشائیوں میں 2500 جھنڈے تقسیم کیے جائیں گے جبکہ یہ جھنڈے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ خود کرکٹ فینز کو دیں گے۔

جیتنے کی پوری کوشش کریں گے نتیجہ اللہ کے ہاتھ میں ہے،بابراعظم

پی سی بی نے اپنے اعلان میں مزید کہا تھا کہ اس موقع پر ملکی اور غیرملکی کمنٹیٹرز یوم پاکستان کی مناسبت سے سبز اور سفید رنگ کا لباس زیب تن کریں گے۔

Comments are closed.