لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کھلاڑیوں کو خبردار کیا ہے کہ ٹیم میں کسی قسم کی گروپ بندی نہیں ہونی چاہیئے، سب کو ایک ٹیم ہوکر کھیلنا ہوگا۔
باغی ٹی وی : اسپورٹس ذرائع کے مطابق بابراعظم کے دوبارہ کپتان مقرر ہونے کے بعد کھلاڑیوں کی گروپ بندی کی افواہیں گردش کر رہی ہیں ، جس پر ردعمل دیتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں کو گروپ بندی سے باز رہنے کی ہدایت کی ہے کہ ٹیم میں کسی قسم کی گروپ بندی نہیں ہونی چاہیئے، سب کو ایک ٹیم ہوکر کھیلنا ہوگا،کھلاڑیوں کی اسکلز بڑھانے کے لیے غیر ملکی کوچز کی خدمات حاصل کر رہے ہیں، 2 غیرملکی کوچز سے معاملات طے پاگئے ہیں، اگلے دوچار روز میں باقاعدہ اعلان کردیا جائےگا۔
پی آئی اے کی نجکاری، اظہار دلچسپی کی درخواستیں 3 مئی تک طلب
چیئرمین پی سی بی نے بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، محمد عامر اور عماد وسیم سمیت سب کو واضع کردیا کہ سب سے پہلے پاکستان ہے اگر گروپ بندی حقیقت میں سامنے آئی تو سخت ایکشن لیا جائے گا، ذرائع کا دعوی ہے کہ قومی سلیکشن کمیٹی کو بھی گروپ بندی سے روکنے کے لیے کھلاڑیوں پر نظر رکھنے کی ہدایت کردی گئی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کو خطوط کے ذریعے تھریٹ
واضح رہے کہ کوچنگ اسٹاف کی تقرری جلد متوقع ہے، اشتہار کے مطابق درخواستیں موصول کرنے کی ڈیڈ لائن 15 اپریل ہے جبکہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کا آغاز 18 اپریل سے شیڈول ہے، امکان ہے کہ گیری کرسٹن، جیسن گلیسپی اور لوکل کوچز کی تعیناتی جلد کردی جائے گی۔