پلازمہ، ڈیکسامیتھاسون، ایکٹمرا کورونا کے علاج میں کتنا فائدہ مند کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ نے واضح کردیا

0
35

پلازمہ، ڈیکسامیتھاسون، ایکٹمرا کورونا کے علاج میں کتنا فائدہ مند کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ نے واضح کردیا

باغی ٹی وی: کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ نے واضح‌ کیا ہے کہ پلازمہ، ڈیکسامیتھاسون، ایکٹمرا کورونا کا علاج نہیں ہے، یہ صرف مزید حالت خراب ہونے کو کم کرتی ہے،

کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ نے ادویات کے سائیڈ ایفکٹس کے بارے بتایا کہ کسی عام شخص کو معلوم نہیں کہ ان دوائیوں کے بعد میں کیا نتائج ہوسکتے ہیں،

پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں ڈیکسامیتھاسون انجیکشن 13.6 ملین کی تعداد میں موجود ہے، ڈیکسامیتھاسون بہت سستی دوائی ہے، کوئی شارٹیج نہیں،

کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ نے کہا کہ میڈیا خبریں چلا کر دوائیوں کی شارٹیج نہ ہونے دے، ہائی ڈروکسی کلوروکئین کی کوئی افادیت نہیں، نقصان زیادہ ہیں، ہائی ڈروکسی کلوروکئین کی فروخت کا لائسنس واپس لے لیا گیا،

پاکستان میں ہائی ڈروکسی کلوروکئین کے تمام ٹرائلز روک دیے گئے ہیں، ہوم آئسولیشن صرف ان مریضوں کے لیے ہے جن کو علامات نہ ہوں،

ہوم آئسولیشن ان کے لیے بھی ہے جن کو بہت کم علامات ہوں، ہوم آئسولیشن والوں کے پاس الگ واش روم ہو، اور اکیلا نہ رہتا ہو،اگر ہوم آئسولیشن میں طبعیت خراب ہو تو فوری ریسکیو 1122 کو کال کریں، کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ

سیکرٹری پرائمری ہیلتھ کیپٹن عثمان نے کہا کہ 24 گھنٹے فری ٹیلی میڈیسن سروس پر کال کر کے ڈاکٹرز سے مشورے لیے جائیں، پنجاب میں 32 لیبز کام کررہی ہیں، 19 لیبز سرکاری ہیں،
کورونا سے پہلے کوئی لیب بی ایس ایل لیول 3 نہیں تھی،پچھلے 15 دنوں میں کورونا کے مریضوں میں اضافہ ہوا، جن علاقوں سے زیادہ کیسز آئیں گے انکو لاک ڈاون کیا جائے گا،

Leave a reply