پاکستان لٹریچر فیسٹیول کے حوالے پریس کانفرنس

0
38

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے دس تا بارہ فروری الحمراء آرٹس کونسل لاہور میں منعقد ہونے والے پاکستان لٹریچر فیسٹیول کی پریس کانفرنس کا آج لاہور میں انعقاد ہوا. پریس کانفرنس میں صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ ،صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر نے شرکت کی۔ معروف ادیب و دانشور انور مقصود اور ذوالفقار زلفی نے میڈیا کو سہہ روزہ اس ایونٹ کی بریفنگ دی.صدر آرٹس کونسل کراچی محمد احمد شاہ نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہم لوگوں کو ادب سے قریب رکھیں چاہے حالات کچھ بھی ہوں.انہوں نے کہا کہ میں وزیر ثقافت و اطلاعات جناب عامر میر کا شکر گزار ہوں یہ میری درخواست پر یہاں تشریف لائے ہیں۔ادب کی خدمات کے لئے اس طرح‌ کی تقریبات میں گزشتہ سولہ برس سے کررہا

ہوں.پاکستان میں کلچر کے فرغ کے لئے اس طرح‌کے ایونٹس کا انعقاد بے حد ضروری ہے. انور مقصود نے کہا کہ میں نے احمد شاہ سے پوچھا کہ پاکستان میں جو حالات ہیں ایسے میں اسطرح‌ کے ایونٹس کے انعقاد کا حوصلہ کہاں سے لاتے ہیں؟ تو انہوں نے کہا کہ جس ملک میں ادب زندہ رہتا ہے وہ کہیں نہیں جاتا۔انور مقصود نے کہا کہ لاہور نہ ہوتا تو پاکستان میں اردو نہ ہوتی۔ ہر آدمی کا حق ہے کہ کہ اس کا آنے والا دن اچھا ہو۔حالات برے ہیں لیکن ہمیں اچھے کی امید رکھنی چاہیے. نوجوان ہمارا مستقبل ہیں.

Leave a reply