وزیر اعظم آج سیلاب سے متاثرہ اضلاع نوشہرہ اور چار سدہ کا دورہ کرینگے

0
35

وزیر اعظم آج سیلاب سے متاثرہ اضلاع نوشہرہ اور چار سدہ کا دورہ کرینگے

دورے کے دوران وزیرِ اعظم کو متعلقہ حکام کی جانب سے سیلاب سے ہونے و الے نقصانات اور امدادی کاروائیوں پر بریفنگ دی جائے گی ۔ وزیرِ اعظم امدادی کاموں کا جائزہ لینے کے علاوہ سیلاب متاثرین سے ملاقات بھی کریں گے۔ وزیرِ اعظم آج مہمند ڈیم کی جگہ کا دورہ بھی کریں گے، وزیرِ اعظم کو مہمند ڈیم پروجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنماء مریم نواز شریف بھی آج سیلاب زدگان سے اظہار یکجہتی کے لئے تونسہ شریف کا دورہِ کریں گی ۔ مریم نواز شریف سیلاب زدہ علاقوں میں متاثرین سے ملاقات کریں گی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں سیلاب سے تباہی کا سلسلہ تاحال جاری ہے، ملک بھر میں بارشوں اور سيلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار 61 تک پہنچ چکی ہے۔

نيشنل ڈيزاسٹر مينجمنٹ اتھارٹى کے مطابق بارشوں اور سيلاب سے سب سے زيادہ اموات سندھ میں ریکارڈ کی گئیں، جہاں 349 اموات ہوئیں، بلوچستان میں بارشوں اورسیلاب سے جا ں بحق افراد کى تعداد 242 ہوگئی، خيبرپختونخوا میں بارشوں اور سيلاب افراد کى تعداد 242 ریکارڈ، پنجاب میں بارشوں اور سيلاب سے 168 اموات گلگت بلتستان میں بارشوں اور سيلاب سے9 اموات جبکہ آزاد کشمیر میں 42 افراد جا ں بحق ہوئے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق ملک بھر میں 470 مرد 210 خواتين اور 359 بچے جان کى بازى ہار گئے، بارشوں اور سيلاب سے 24 گھنٹے کےدوران 48 افراد ے زخمى ہوئے اور 29 ہزار692 مکانات کو نقصان پہنچا، 13 ہزار323 گھرتباہ ہوئے، ملک بھر میں 157 پلوں کو حاليہ بارشوں سے نقصان پہنچا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں 7 لاکھ 27 ہزار سے زائد مويشيوں کا نقصان ہوا ہے، جبکہ 3457 کلو ميٹر سڑک کو بارشوں کے باعث نقصان پہنچا۔

Leave a reply